Monday, December 31, 2018
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھکر کے زیر اہتمام تھر متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھکر کے زیر اہتمام تھر متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا گز شتہ روزتھر کے متاثرین کیلئے مولانا قاری بنیامین عابد ضلعی صدرفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھکر کے زیر انتظام امدادی سامان بھجوایا گیا جس میں کھانے پینے کی اشیاء اور گرم کپڑے اور کمبل بھیجے گئے ہیں 200تھیلا آٹا،150بستر کمبل،گرم چادر،گر م بچوں کے بنے بنا ئے سو ٹ،سلے ان سلے خواتین کے سوٹ،جرابیں جر سیاں ،چاول وغیر ہ شامل ہیں مخیر حضرات کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں اور ان کا مشکل وقت میں ساتھ دیں۔ امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت کو بھی چاہیے کہ ان مصیبت زدہ افراد کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔
حادثہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد سعید کی نماز جنازہ آبائی علاقہ بستی چاندہ بھکر میں ادا کر دی گئی ورثا کے لیے ساٹھ سے ستر لاکھ بیوہ کو مکمل تنخواہ بچوں کےتعلیمی اخراجات کا اعلان
دوران ڈیوٹی حادثہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد سعید بلوچ کی نماز جنازہ شہید آفیسر کے آبائی علاقہ بستی چاندہ بھکر میں ادا کر دی گئی شہید کی نماز جنازہ میں موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس کے اعلی آفسران سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی شہید کو مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا گزشتہ روز بستی ملوک کے قریب موٹر وے پر حادثہ کے بعد متبادل راستہ بنانے کی کوشش کرنے والا موٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر بس کی ٹکر سے موقع پر شہید ہو گیا جس کا جسدخاکی آبائی علاقہ بستی چاندہ بھکر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبارتھی نماز جنازہ میں سیکڑ کمانڈر عاطف شہزاد سمیت موٹر وے کے اعلی آفسران جن میں ڈی ایس پی موٹروے کاشف رحیم،انسپکٹر گلزار حسین،انسپکٹر اصغر شاہد،انسپکٹر سجاد حسین،انسپکٹر اللہ بخش،انسپکٹر عبدالعزیز،انسپکٹر محمد سعید،انسپکٹرطارق نعیم،انسپکٹر ہاشم خرم،انسپکٹرضمیر الحسن،سب انسپکٹر سرفراز،سب انسپکٹر شفیق خان،سب انسپکٹر سعید احمد اورپنجاب پولیس سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھکر پرویز احمد خان،ایس ڈی پی او صدر سرکل بھکر اسد اللہ خان،ایس ایچ او صدر امیر عبداللہ خان سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی سیکڑ کمانڈر کی طرف سے شہید کے ورثا کے لیے ساٹھ سے ستر لاکھ شہید پیکج اور ساٹھ سال تک بیوہ کو مکمل تنخواہ اور بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
قتل ہونے والے 6 سالہ حبیب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا نعش پر کتے کے کاٹنے کے نشانات بھی پائے گئے جسم کا اوپروالا حصہ موجود نہیں تھا
Report Saleem Jhammat
Jang Geo Media Group
کوٹلہ جام (بھکر) سے اغواء کے بعد قتل ہونے والے 6 سالہ حبیب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی 6 سالہ حبیب کو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا نعش پر کتے کے کاٹنے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں حبیب کے جسم کا اوپروالا حصہ موجود نہیں تھا زرائع کے مطابق حبیب کے جسم کے مختلف اجزاء فرانزک لیب بھجوادئیے گئے ہیں حبیب کو 13 دسمبر کونواحی علاقہ کوٹلہ جام سے اغواء کیا گیا تھا لاش 22 دسمبر کو دریاخان کے قریب لک کلاں سے ملی تھی گمشدگی رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس نے بازیابی کے لئے روائتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جبکہ تاحال ملزمان بھی گرفتار نہیں ہو سکے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی واقعہ کو نوٹس لے چکے ہیں
Jang Geo Media Group
کوٹلہ جام (بھکر) سے اغواء کے بعد قتل ہونے والے 6 سالہ حبیب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی 6 سالہ حبیب کو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا نعش پر کتے کے کاٹنے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں حبیب کے جسم کا اوپروالا حصہ موجود نہیں تھا زرائع کے مطابق حبیب کے جسم کے مختلف اجزاء فرانزک لیب بھجوادئیے گئے ہیں حبیب کو 13 دسمبر کونواحی علاقہ کوٹلہ جام سے اغواء کیا گیا تھا لاش 22 دسمبر کو دریاخان کے قریب لک کلاں سے ملی تھی گمشدگی رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس نے بازیابی کے لئے روائتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جبکہ تاحال ملزمان بھی گرفتار نہیں ہو سکے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی واقعہ کو نوٹس لے چکے ہیں
Saturday, December 29, 2018
تھانہ صدر دریاخان کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن ایک اشتہاری تین عدالتی مفرور مجرمان گرفتار
رپورٹ : سلیم جھمٹ
(جنگ ۔ جیو)
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر تھانہ صدر دریاخان پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر محمد حسین کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ، اہلکاران سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی اور ایلیٹ پولیس فورس بھکر نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران مختلف افراد کی تلاشی لی گئی اور سامان چیک کیا گیا۔ کاروائی میں 1 مجرم اشتہاری محمد رفیق ولد سرور آرائیں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 عدالتی مفروران محمد اسلم گجر، محمد نفیس شیخ اور مرید عباس چھینہ کو بھی پولیس حراست میںلیا گیا۔ مشکوک افراد کی چیکنگ کے عمل میں 19 افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم تصدیق عمل میںلائی گئی
(جنگ ۔ جیو)
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر تھانہ صدر دریاخان پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر محمد حسین کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ، اہلکاران سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی اور ایلیٹ پولیس فورس بھکر نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران مختلف افراد کی تلاشی لی گئی اور سامان چیک کیا گیا۔ کاروائی میں 1 مجرم اشتہاری محمد رفیق ولد سرور آرائیں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 عدالتی مفروران محمد اسلم گجر، محمد نفیس شیخ اور مرید عباس چھینہ کو بھی پولیس حراست میںلیا گیا۔ مشکوک افراد کی چیکنگ کے عمل میں 19 افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم تصدیق عمل میںلائی گئی
Friday, December 28, 2018
بھکر پولیس کامختلف علاقوں میںسرچ آپریشن 1270 گرام چرس، 60 لیٹر شراب ایک کلاشنکوف برآمد
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدیات کی روشنی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس ضمن ایس ایچ او سٹی بھکر نے کاروائی کے دوران محمد خاور سے 120 گرام چرس اور محمد لطیف سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ ایس ایچ او سٹی دریا خان نے بھٹہ مشتاق لک کے نزدیک عربی نامی شخص سے 20 لیٹر شراب پکڑ لی۔ ایس او صدر دریا خان نے مخبر کی اطلاع پر غلام شبیر سے 10 لیٹر شراب اور محمد طارق سے 1150 گرام مع 1150 روپے وٹک رقم برآمد کی۔جبکہ محمد عدنان سے 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ مخبر کی اطلاع پر منظور حسین نامی شخص سے تلاشی کے دوران ایک کلاشنکوف مع 9 کارتوس برآمد کیے گئے۔
درج بالا کاروائی کے دوران 1270 گرام چرس، 60 لیٹر شراب اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہیں
درج بالا کاروائی کے دوران 1270 گرام چرس، 60 لیٹر شراب اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہیں
آفتا ب حید ر شاہ رشتہ ازداج سے منسلک ہو گئے
آفتا ب حید ر شاہ رشتہ ازداج سے منسلک ہو گئے نئی زندگی کے سفر شروع کرنے پر دوست احبا ب کی مبا رکبا د اور نیک تمناؤں کا اظہار گزشتہ روز دریا خان میں معروف ٹیچر ارشاد حسین شاہ مر حوم کے فرزند،ٹیچر مہتاب حیدر شاہ،اور ٹیچر شبا ب حیدر کے بڑے بھائی ،آفتاب حیدر شاہ آفیسر پنجاب بنک کا دعوت ولیمہ منعقد ہو ا جس میں ایم پی اے سعید اکبر خا ن نوانی،حاجی عطا الرحمن خان بنگیال،ملازم حسین قریشی،ایس ایچ او عبدالرزاق گو رچھ،منیجر بنک آف پنجا ب بھکر فہد،نذر عباس کہاوڑ،ڈاکٹر شکیل،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران خان نیا زی،عمران برکی،صدر پریس کلب اکرام پراچہ،طارق پراچہ،پروفیسر کامران پراچہ،پروفیسر محمد علی،حیبت خان،شہباز احمد،آفیسر ایم سی بی بنک حسنین کھیمٹہ،،سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال ڈاکٹر،عرفان شاہ،شہباز احمد،عمار کے علا وہ سیا سی سما جی رفاہی،تعلیمی حلقوں، بنک ملازمین کے افسران سمیت رشتہ داروں،دوست احبا ت نے شرکت کی انہوں نے زندگی کا نیا سفرشروع کر نے پر آفتاب حیدر شاہ کو مبارکبا د دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا استقبالیہ پر حاجی ریا ض حسین شاہ منور کہاوڑ،اعجاز حسین شاہ،مہتاب حیدر،شباب حیدر،ممتاز شاہ،اعجاز حسین شاہ،محمد علی آنے والے مہمانوں کو خوش آمد ید کیا
دریاخان کی سول عدالت کے احا طہ میں جاو ید نا می شخص پر نا معلو م ملز ما ن نے چاقو سے حملہ ملزما ن کر دیاملزمان موقع سے فرار ہو گئے گز شتہ روز جا وید نا می شخص پیشی پر گیا تو احا طہ عدا لت میں نا معلو م ملز م نے چا قو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جا وید کو زخمی حا لت میں تحصیل ہیڈ کوا ٹر اسپتا ل دریاخان منتقل کیاگیا جہاں ابتدائی طبی امدا د کے بعد ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر اسپتال بھکر ریفر کر دیا گیا پو لیس تھا نہ سٹی دریا خان نے مقد مہ درج کر کے ملزما ن کی تلا ش شر وع کر دی ہے
دریاخان کی سول عدالت کے احا طہ میں پیشی پر آئے شخص پر نا معلو م ملز ما ن کا چاقو سے حملہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
Thursday, December 27, 2018
دریاخان میں تین افراد نے شادی شدہ عورت اغوا کرلی
تین افراد نے شادی شدہ عورت اغوا کرلی بھائی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق اقبال احمد نے تھانہ پولیس صدردریاخان کو درخواست دی کہ خضر حیات،عامر حیات اور ابراہیم نے اس کی شادی شدہ ہمشیرہ طاہرہ بی بی کوآغوا کرلیا ہے جس پر تھانہ صدر پولیس دریاخان نے آغوا میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
بھکر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
دریاخان : بھکر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
دریاخان : 2 اشتہاری ملزمان 1 عدالتی مفرور گرفتار ۔ پولیس
دریاخان : 50 لٹر شرآب سمیت منشیات اور اسلحہ برآمد ۔ پولیس
دریاخان : سرچ آپریشن کے دوران 30 مُشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی
سلیم اختر جھمٹ
نمائندہ جنگ جیو دُلےوالا۔دریاخان
03454297534
03337732915
دریاخان : 2 اشتہاری ملزمان 1 عدالتی مفرور گرفتار ۔ پولیس
دریاخان : 50 لٹر شرآب سمیت منشیات اور اسلحہ برآمد ۔ پولیس
دریاخان : سرچ آپریشن کے دوران 30 مُشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی
سلیم اختر جھمٹ
نمائندہ جنگ جیو دُلےوالا۔دریاخان
03454297534
03337732915
Wednesday, December 26, 2018
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ بچے کے قتل کا نوٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر سے رپورٹ طلب
رپورٹ: سلیم جھمٹ
(نمائندہ جنگ جیو نیوز)
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ حبیب کے اغوا کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا ہے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے چیف جسٹس کے نوٹس لینے کے بعد مقامی پولیس متحرک ہو گئی ہے واضح رہے 6 سالہ حبیب کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے گھر کوٹلہ جام سے اسکول گیا بعدازاں دریاخان کے قریب اس کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی شُبہ ہے کہ اسے زیادتی کےبعد قتل کردیا گیا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی علاقہ کی فضاء تاحال افسردہ ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے حبیب کے گھر جا کر والد سے تعزیت کی اور دلاسہ دیا
(نمائندہ جنگ جیو نیوز)
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ حبیب کے اغوا کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا ہے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے چیف جسٹس کے نوٹس لینے کے بعد مقامی پولیس متحرک ہو گئی ہے واضح رہے 6 سالہ حبیب کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے گھر کوٹلہ جام سے اسکول گیا بعدازاں دریاخان کے قریب اس کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی شُبہ ہے کہ اسے زیادتی کےبعد قتل کردیا گیا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی علاقہ کی فضاء تاحال افسردہ ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے حبیب کے گھر جا کر والد سے تعزیت کی اور دلاسہ دیا
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر ٹریفک پولیس بھکر نے گاڑیوں بالخصوص ٹریکٹر ٹرالی اور گدھا گاڑیوں پر مفت ریفلیکٹر لگانے کا عمل تیز کر دیا
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر ٹریفک پولیس بھکر نے گاڑیوں بالخصوص ٹریکٹر ٹرالی اور گدھا گاڑیوں پر مفت ریفلیکٹر لگانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ حالیہ دھند ، گردو غبار اور کرشنگ سیزن کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ریفلیکٹرز کی مدد سے ڈرائیورز حضرات کو ڈرائیونگ میں مدد ملے گی۔
کم عمر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ پٹرولنگ پولیس بہل نے ڈرائیور کے خلاف تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کروا دیا.
کم عمر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ جو کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی تھی پٹرولنگ پولیس بہل گشت انچارج عاطف محمود معہ ٹیم نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر بھکرمیں رج کروا ..دیا
Tuesday, December 25, 2018
پانچ افراد نے ایک شخص کا چُھری سے ناک کاٹ دیا چارپائی سے باندھ کر بیہمانہ تشدد کا نشانا بنایا مقدمہ درج مرکزی ملزم گرفتا
دُلےوالا کے نواحی گاوں گوڈا میں ایک شخص کا ناک کاٹ دیا گیا پانچ افراد سیسر اقبال۔قیصراقبال۔مہربان۔قیصرعرف بھورا۔محمد رمضان نے شک کی بنیاد پر خضر حیات کو چارپائی سے باندھ کر بیہمانہ تشدد کا نشانا بنایا اور چھری سے ناک کاٹ دی ملزمان کو شک تھا کہ خضر حیات کے ملزم سیسر اقبال کی زوجہ (ش) سے ناجائز تعلقات ہیں اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے میڈیکل رپورٹ پر پولیس تھانہ دُلےوالا نے مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او افضل خان نے بتایا کہ مرکزی ملزم سیسر اقبال کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ان کوبھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا
ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا
جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع بھکر صدر محمد کامران مغل ،محمد سلیمان آفریدی ،شہاب الدین ،وسیم حیدر پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔سکولوں کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت لمحہ فکریہ ہے۔اس گھنائو نے کاروبار میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے چشم کشا اعداد و شمار نے حقیقت حال کھول کر رکھ دی ہے۔ہم سب کو مل کر اپنی نوجوان نسل کو نشے کی علت سے بچانا ہوگا۔والدین اور اساتذہ کی زمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو نسلنگ کریں۔نوجوان نسل اس ملک کا قیمتی سر مایہ ہے ان کی اخلاقی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا۔منشیات کے حوالے سے موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے اور صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر اس حوالے سے کڑی نظر رکھی جائے۔
ڈاکٹر محمد نواز چھینہ نے کہا ہے کہ کسانوں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے شوگر ملوں کو فوری طور پر چالو کیا جائے۔ایک منظم سازش کے تحت شوگر مافیا کرشنگ سیزن شروع نہیں کر رہا
کسان بورڈ پنجاب کے رہنما ڈاکٹر محمد نواز چھینہ نے کہا ہے کہ کسانوں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے شوگر ملوں کو فوری طور پر چالو کیا جائے۔ایک منظم سازش کے تحت شوگر مافیا کرشنگ سیزن شروع نہیں کر رہا تا کہ کسان مجبور ہوکر سستے داموں میں گنا فروخت کرنا شروع کردے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کسان بورڈ بھکر کے نصر اللہ خان ،رانا وقار حیدر ،رانا غلام مرتضیٰ ،رانا خلیل احمد پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔کسانوں کی سال بھر کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،کاشتکاروں کو سہولیات فرا ہم نہ کی گئیں تو آئیندہ برس کماد کی فصل کاشت نہ ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک گنے کے کاشتکاروں کو مل مالکان کی طرف سے پچھلے سال کی ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد،بیج اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے،5 روپے فی یونٹ ملنے والی بجلی کی قیمت 18روپے فی یونٹ تک جا پہنچی ہے۔غریب کسان کی پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔اگر یہ ہی صورتحال رہی تو آئیندہ برسوں میں کسان کماد کی کاشت کرنا بند کر دیں گے جس کے نتیجے میں آنے والے خطر ناک غذائی بحران سے نمٹنا حکمرانوں کے لئے مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذراعت کو بچانے کے لئے حکومت فوری طور پر کسانوں کے لئے رعایتی بجلی ،کھاد اور بیج کی فراہمی کا اعلان کریں اور کسانوں کو اپنی ذراعت کو بہتر بنانے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔تمام شوگر ملز کو CBRکے بجائے کاشتکاروں کو بذریعہ چیک ادائیگی کرنے کا پابند کیا جائے۔
ایم پی اے عامر عناٸت خان شہانی نے ”علاقہ کو ترقی دو“ کو اپنا اگلے پانچ سال کا منشور قرار دیتے ہوٸے کہا کہ جو مشن چُن لیا، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا
پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے عامر عناٸت خان شہانی نے ”علاقہ کو ترقی دو“ کو اپنا اگلے پانچ سال کا منشور قرار دیتے ہوٸے کہا کہ جو مشن چُن لیا، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ ہمارے پینل کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ضلع کی ترقی اور خدمت کی سیاست ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔
ضلع بھکر کی ترقی اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے کارکنوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے۔ تعلیم گزشتہ پانچ سال میں بھی ہماری اولین ترجیح تھی اور ان شاء اللہ اب بھی پہلی ہماری ترجیحی تعلیم کو عام کرنا اور تعلیمی سہولیات کو شہر سے گاٶں تک مساوی انداز میں پہنچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گومل یونيورسٹی کے بھکر میں قاٸم سٹڈی سنٹر کے تحت ہونے والی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوٸے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم اور عوام بالخصوص نوجوانوں کی عوامی خدمت محاذ کیساتھ بے تحاشہ محبتوں کی مرہون منت ہیں ہم نے جو مشن چن لیا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گزشتہ دور کی طرح اس بار بھی ہمارے منشور کے 4 الفاظ ہوں گے ”علاقہ کو ترقی دو“ ، ہمارے سامنے اگر کسی کی حیثیت ہے تو وہ عوام ہیں کیونکہ ہم آج جو کچھ ہیں اپنے گروپ کے دوستوں اور عوام کی بے لوث محبت کی بدولت ہی ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013ء میں اہلیان حلقہ نے مجھے ایم پی اے منتخب کیا تھا الحَمْدُ ِلله گزشتہ پانچ سال میں نے ان کے ووٹوں کی لاج رکھی ان شاء اللہ اب اک بار پھر عوام نے انہیں جو ذمہ داری اور جو عزت دی ہے ان شاء اللہ ہمیشہ ان کی محبتوں کا مقروض رہونگا اور گزشتہ پانچ سال سے زیادہ بہتر انداز میں اگلے پانچ سال آپ کی خدمت کریں گے۔
الحَمْدُ ِلله اک ارب سے زاٸد کی لاگت سے بھکر شہر کی سیوریج پر کام زور و شور سے جاری ہے جسکے ثمرات 2019 کے آخر تک عوام کو ملنا شروع ہو جاٸیں گے جبکہ فروری کے پہلے ہفتہ میں ہم ان شاء اللہ سٹی ہسپتال نزد ڈاکخانہ بھکر شہر اور فاریسٹ پارک خانسر روڈ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ان پروجیکٹ کے بھی فنڈز جاری ہو چکے ہیں ان شاء اللہ ہمارا عوام بالخصوص نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ آپ کو یونيورسٹی کا تحفہ بھی ہم موجودہ دور میں دینگے۔
آخر میں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ گومل یونيورسٹی سٹڈی سینٹر بھکر کے کوآرڈینیٹر سفیر اختر اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ان کے زیر سایہ طلبہ و طالبات نے تعلیم حاصل کرتے ہوٸے یونيورسٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف علاقہ کا نام روشن کیا بلکہ ادارے ، اساتزہ کرام اور والدین کا نام بھی روشن کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ سفیر اختر اعوان اور انکے رفقإ اس حوالہ سے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نٸے اور پرانے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں اتنی شاندار ، منفرد اور پروقار تقریب منعقد کی امید ہے اس پلیٹ فارم سے آٸندہ بھی ایسی تقریبات منعقد ہوتی رہیں گی۔
تقریب کے آخر میں گومل یونيورسٹی سٹڈی سینٹر بھکر کے کوآرڈینیٹر سفیر اختر اعوان نے تمام شرکاء بالخصوص مہمان خاص عامر عناٸت خان شہانی ، فہیم احمد خان میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ ، ملک عدنان حبیب ، سید سفیر حسین بخاری ، تنویر قمر گادی ، ڈاکٹر اکرم عزیز و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے آخر میں عامر عناٸت خان شہانی ایم پی اے بھکر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے اک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فہیم احمد خان ہمارے پرانے اور مخلص ساتھی ہیں اور جس بہترین انداز میں وہ بطور میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ نے گروپ کی جیت کیلٸے منظم انداز میں مہم چلاٸی اس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ ہماری جیت میں آپ سب میڈیا سے تعلق رکھنے والے دوست احباب کا بہت اہم کردار ہے اور یہ سب اسی صورت ممکن ہوا کہ فہیم احمد خان نے آپ اور ہمارے درمیان بہترین کوآرڈینیشن رکھی امید ہے مستقبل قریب میں بھی وہ گروپ کی بہتری کیلٸے ایسے ہی دل و جان سے کام کرتے رہیں گے۔
گومل یونیورسٹی سٹڈی سنٹر کے تحت ہونے والی تقریب کے آخر مہمان خصوصی عامر عناٸت خان شہانی و دیگر نے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کٸے۔
معاشرتی جرائم کے خلاف پولیس کاروائی تیز کردی گئی
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر معاشرتی جرائم کے خلاف پولیس کاروائی تیز کردی گئی۔ ایس ایچ او منکیرہ نے مخبر کے اطلاع پر ہمراہ پولیس پارٹی محلہ قریشیانوالہ منکیرہ میں واقع جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا۔ موقع سے 7 جواری احمد نواز، محمد حسن، کوثر حسین، ثمر عباس، اللہ بخش ، غلام علی اور محمد اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان تاش کے پتوں پر جواء کھیل رہے تھے۔ جوئے کی رقم مبلغ 13300 روپے بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔ موثر کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
Saturday, December 22, 2018
سٹی دریاخان پولیس کا تعلیمی اداروںمیںمنشیات کی روک تھام کے حوالے سیمینار آگاہی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی
ایس ایچ او سٹی دریاخان انسپکٹر احمد عباس نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول دریا خان میںایک سیمینار منعقدکروایا جس میں طلباء کو منشیات کے نقصانات، روک تھام اور معاشی و معاشرتی تباہی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ بعد ازاں طلبائ، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی اور مصالحتی کمیٹی کے اراکین کے شراکت سے ایک ریلی نکالی گئی جس کے ذریعے عوام الناس کو منشیات کے نقصانات کے متعلق پیغام دیا گیا۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے بھکر پولیس کے اس اقدام کی بھر پور پذیرائی کی گئی
Tuesday, December 18, 2018
ریسکیو 1122 کی طرف سے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج بھکرمیں بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات پرریسکیو 1122 کی طرف سے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج بھکرمیں بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹیٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دل و سانس کی مصنوعی بحالی،بہتے خون کو روکنے،فریکچر، مریضوں کی باحفاظت منتقلی کے رہنما اصول عملی طور پر سکھائے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ آگ کے بچاؤ اورآگ بجھانے کے حوالے سے فائر ایکسٹنگیوشرکا استعمال و افادیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئیاس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نویداقبال نے کہا کہ روز مرہ ٹریفک حادثات میں بروقت طبی امداد سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے راحیل خان نیازی لیکچرر ادارا ہذا نے ریسکیو 1122کے اس اقدام کو سراہا اور طلباء سے دوران خطاب کہاکہ بروقت طبی امدادکسی بھی انسانی زندگی کو بچانے میں بہت اہم ہے اس لیے تمام طلباء یہ ٹریننگ حاصل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
دوران ڈیوٹی سرکاری ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال نہیں چلا سکتا کوئی ڈاکٹر ایسا کرتا پایا جائے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصم رضا
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا نے بھکر سمیت ڈویژن بھرکے تمام چیف آفیسر ہیلتھ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دوران ڈیوٹی کوئی بھی ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال نہیں چلا سکتا۔ اگر کوئی ڈاکٹر ایسا کرتا پایا جائے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
:PTU کی کوششوں سے PEELI کی ٹریننگ منسوخ کردی گئی ہے۔ احتجاجی پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔ ملک اصغر گورچھہ
PTU کے ضلعی صدر ملک اصغر حسین گورچھہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ PTU کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز ، چیئر مین PTU سید سجاد اکبر کاظمی اور جنرل سیکرٹری PTU رانا لیاقت علی کی کوششوں کی بدولت PST اساتذہ کی موسم سرما کی تعطیلات میں ہونے والی PEELI کی ٹریننگ منسوخ کردی گئی ہے ۔ لہذا 20 دسمبر کو لاہور میں ہونے والا احتجاجی پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ضلعی صدر نے واضح کیا کہ اساتذہ کے محکمانہ پروموشن ، موو اور کیسز ، رخصت اتفاقیہ، استحقاقیہ اور EX.Pakistan لیو جو بھی معاملات ہوں PTU نے اساتذہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ۔ اور آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ایس ایچ اومنکیرہ ملک اختر بگا نے مقدمہ قتل کا اشتہاری مجرم دھر لیا
ڈی پی او بھکرشائستہ ندیم نے جملہ پولیس افسران کو حکم دیا ہے کہ مجرمان اشتہاری کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس ضمن میں تمام ایس ایچ اوزکو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تھانہ کے مجرمان اشتہاری ک
۔ A کیٹگری اشتہاری کی گرفتاری پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں کی گرفتاری اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس افسران فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں
۔ A کیٹگری اشتہاری کی گرفتاری پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں کی گرفتاری اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس افسران فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات پر موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف تھانہ صدر بھکر پولیس کا کریک ڈائون ملزم کی نشاندہی پر درجنوں موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے۔
ی پی او بھکر شائستہ ندیم نے کرائم فگرز کا جائزہ لینے کے بعد جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ضلع بھر میں موٹر سائیکل چور گینگ متحرک ہے جسکی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ کی عوام اپنے وسیلہ نقل و حمل سے محروم ہورہے ہیں۔ ان وارداتوں کا فوری طور پر تدارک کیا جائے اور چوری شدہ موٹر سائکلز برآمد کیے جائیںاس ضمن میںایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او صدر بھکر امیر عبداللہ خان نے ملزم اللہ بخش عرفت کامران ولد خادم حسیں قوم بلوچ سکنہ جھوک حافظ والی سے دوران تفتیش نشاندہی پر 15 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ ملزم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے جس سے مزید ریکوری متوقع ہے۔ مذکورہ ملزم کے خلاف نامزد مقدمہ 563/18 تھانہ صدر بھکر درج کیا گیا تھا اور گرفتاری و ریمانڈ جسمانی کے دوران ملزم نے تسلیم کیا کہ وہ گینگ کی صورت میں بھکر کے مختلف علاقہ جات سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں فروخت کرتے تھے۔ مزید انکشاف میں اس نے بتایا کہ کچھ موٹر سائیکل وہ فروخت کر چکے ہیں اور باقی اس کے گھر واقع جھوک حافظ والی کے قریب گنے میں چھپائے گئے ہیں۔ ملزم کو ساتھ لیکر تھانہ صدر بھکر پولیس نے موٹر سائیکلز برآمد کر لیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے اور مزید موٹر سائیکلز برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ باقی ملزمان کو بھی ٹریس کیا جارہا ہے۔ موثر کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او صدر بھکر اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔
Monday, December 17, 2018
سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار
امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک ، جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز ، نائب امیر پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ کہا ہے کہ سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو گزشتہ چار سال سے پاکستان سے محبت کے جرم میں آج بھی پھانسیوں کے پھندوں پر لٹکایا جارہا ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت بھارت کے ہاتھوں کھلونا بن گئی ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کے فوج کے شہداء اور جماعت اسلامی بنگلہ دیشن کے شہداء کی مشترکہ قبریں آج بھی وہاں موجود ہے ۔ اب تک پاکستان کے ساتھ محبت کے جرم کی سزا جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو پھانسیوں کی صورت میں دی جارہی ہے۔ آرمی پبلک سکول میں ننھے بچوں کے ساتھ جو خون کی ہولی کھیلی گئی وہ انسانیت کے ماتھے پر بد نما دھبہ ہے آرمی پبلک سکول کے بچوں نے قربانی دیکر پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ۔ ان شہداء نے ملک و قوم کو بچانے کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔
سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھکر کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھکر کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ تھے ۔اس موقع پر اے ڈی سی آرعابد حسین بھٹی ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد ارشاد ،ڈی ای او سکینڈری ملک مسعود ندیم ،ڈپٹی ڈی او سکینڈری سیما انجم ،سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک حسین بخش ،دیگر اساتذہ ،سول سوسائیٹی اور مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی یاد میں منعقد کی گئی یہ تقریب قومی یکجہتی کامظہر ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور پاک سرزمین پر آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔تقریب سے سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد ارشاد ،ڈی ای او سکینڈری ملک مسعود ندیم اور ڈپٹی ڈی او سکینڈری سیما انجم نے بھی خطاب کیا اور سانحہ پشاور کے شہداء کی عظیم قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شہدائے پشاور کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغمے اور تقاریربھی پیش کیں ۔تقریب میں اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ ،اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران نے شہدائے سانحہ پشاور کی یادمیں گل پاشی کی اور شمعیں بھی روشن کیں ۔تقریب کے اختتام پر شہدائے پشاور کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی
محکمہ بہبود آبادی بھکرکے زیر انتظام خانہ بدوش کمیونٹی کیساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا
ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی بھکرکے زیر انتظام خانہ بدوش کمیونٹی کیساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔اسموقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے میں باوقار مقام دلانے کیلئے والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ بچوں کی پیدائش میں تین سال کا وقفہ ماں بچے کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے جبکہ کم عمری کی شادی سے بچیوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ نفسیاتی اور جسمانی طور پر مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتی ہیں ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرنے کہا کہ جسمانی صحت کیلئے صفائی کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔اس موقع پر شرکاء نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے اور انکی صحت و صفائی کابھی بھرپور خیال رکھیں گے
ضلع بھکرمیں انسداد گداگری مہم کے سلسلہ میں سکولز اور کالجز کی سطح پر آگاہی سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھکرمیں انسداد گداگری مہم کے سلسلہ میں سکولز اور کالجز کی سطح پر آگاہی سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس حوالہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات بلوچ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر انسداد گداگری مہم کو موئثر بنانے کیلئے تمام ترسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں عوامی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع کے مختلف مقامات پر پینافلیکیسیزاوربینرز آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ گداگری کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے مزید کہاکہ گداگری جیسی معاشرتی برائی کے خاتمہ کیلئے عوام اور تمام سرکاری محکمے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے بھر پورتعاون کریں تاکہ گداگری کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے
Friday, December 14, 2018
:کوٹلہ جام میں 7 سالہ بچے کی گمشدگی مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی
کوٹلہ جام میں 7 سالہ بچے کی گمشدگی کا واقعہ۔ ڈی پی او بھکرعرفان طارق فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئیمسمی محمد شکیل سکنہ کوٹلہ جام نے تھانہ صدرمیں درخواست دی کہ اسکا 7 سالہ بیٹا محمد حبیب سکول گیا اور اس کے بعد لا پتہ ہوگیا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی ڈی پی او بھکر نے مقدمے کے فوری اندراج کا حکم دیتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان اور ایس ایچ او صدر امیرعبداللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او بھکر نے اس سکول کا وزٹ بھی کیا جہاں سے بچہ لاپتہ ہوا۔ لواحقین سے ملے اور انھیں بچہ تلاش کرنے کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی پی او صدر بھکر کے زیر قیادت، ایس ایچ او صدر، تفتیشی افسر اور کرائم سیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ہر ممکن کوشش اور میسر وسائل استعمال میںلاتے ہوئے بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
دریاخان مصالحتی کمیٹی نے مشکل ترین معاملات کو حل کراکے شہر و علاقہ میں بھائی چارے کو مضبوط بنایا ہے کنوئیر زبیر محمود مغل
دریاخان مصالحتی کمیٹی نے مشکل ترین معاملات کو حل کراکے شہر و علاقہ میں بھائی چارے کو مضبوط بنایا ہے ان خیالات کا اظہار کنوئیر زبیر محمود مغل اور ڈپٹی کنوئینر ملک ریاض سیال نے نذراں مائی کی درخواست کی سماعت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ درخواست میں جھوک کھچی کے کونسلر محمد نواز کھر پر الزام تھا کہاس نے نذراں مائی کے گھر گھس کر گالی گلوچ اور نازیبا الفاظ کہے ہیں جس کی تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی گئی اور تھانہ نے مصالحتی کمیٹی کو بھیج دی ہر دو فریقین کو سنا گیا اس مسلہ سے علاقہ میں سخت تناو کا اندیشہ لاحق ہوگیا تھا کونسلر محمد نواز نے الزام علیہان کی طرف سے حلف دیا کہ وہ نہ گھر میں گھسے ہیں اور نہ ہی خاتون سے گالی گلوچ کی ہے مصالحتی کمیٹی نے ہر دو فریقین کے درمیان تنازعہ ختم کرادیا ہے اس موقع پر دیگر ممبران ملک مہرالدین ایوبی،زبیر محمودانصاری بھی موجود تھے کنوئینر نے کہا ہے کہ ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایت پر مصالحتی کمیٹی بروقت انصاف کی فراہمی اور اہم معاملات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کئے ہوئے ہیں
:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات پر تھانہ صدربھکر کے علاقے میں سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایت کی روشنی میں تھانہ صدر بھکر کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ایچ او امیرعبداللہ خان کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ، لیڈی سٹاف اور ایلیٹ پولیس فورس نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ چھان بین کے دوران محمد اسمعیل آرائیں سے بندوق 12 بور، محمد آصف تھہیم سے پسٹل 30 بور، محمد عارف سے کلاشنکوف،سلیم اختر بلوچ سے رائفل 303 بور اورعبدالغفور ڈھاڈی سے 1060 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ سرچ آپریشن کے کاروائی کے دوران 23 افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم تصدیق بھی عمل میں لائی گئی
ڈپٹی کمشنربھکر وقاص رشید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا
ڈپٹی کمشنربھکر وقاص رشید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جسکی صدارت اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ نے کی ۔انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کے دفاتر میں متعلقہ قواعد وضوابط کی کامل پیروی سے سروس ڈلیوری میں حسب منشاء اضافہ کیاجاسکتا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان لیگل پالیسی کو پوری طرح ملحوظ رکھیں تاکہ انتظامی امور میں کسی قسم کا سقم باقی نہ رہے ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اے ڈی سی جی نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ مفاد عامہ کے جملہ امور میں متعلقہ دائرہ کار کے قوانین پر گرفت مضبوط بنائی جائے ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری محکموں کی کپیسٹی بلڈنگ میں ہر ممکن معاونت و راہنمائی فراہم کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کا مقصد بھی یہی ہے کہ محکمہ جات لیگل کیسزمیں اپنی کارکردگی مزید موئثر بناسکیں
Thursday, December 13, 2018
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکرکی زیر صدارات کرائم میٹنگ ناقص کارکردگی پر تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسسز جاری نمایاں کاروائی پر 7 پولیس افسران کو تعریفی اسناد و نقد انعامات
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی زیر صدارات میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، جملہ ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز ، کرائم سیل ، PO سیل ،انچارج پولیس چوکیات اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سرکل اور تھانہ وائز پریزینٹیشن میں ہر مقدمہ کے متعلق انفراد ی طور پر ڈسکس کی گئی ۔ اس دوران ڈی پی او نے زیر التواء مقدمات، امسال سابق سے کرائم کا تقابلی جائزہ اور ملزمان کی گرفتاری و چالان کے متعلق استفسار کیا۔ منشیات و ناجائز اسلحہ کی برآمدگی، سود خوروں کے خلاف کاروائی، جواریوں کی گرفتاری اور اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مزید براں جن کیسسز کے متعلق ٹائم فریم مختص کیا گیا تھا ان کی پراگرس کے متعلق باز پرس کی گئی۔ سنگین مقدمات، مغویہ خواتین کی بر آمدگی اور جنسی تشدد کیسسز کی بابت ٹیمیوں کی تشکیل اور پیش رفت کے متعلق بھی دریافت کیا گیا۔
کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر مقدمات کے متعلقہ تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ نمایاں اور قابل قدر کاروائی کرنے پر 7 پولیس افسران کو تعریفی اسناد و نقد انعامات دیے گئے جن میں فاروق احمد خان ایس ایچ او کلورکوٹ، ایس آئی فیصل محمود انچارج چوکی خانسر، محمدحسین ایس ایچ اوصدر دریا خان، اے ایس آئی حبیب اللہ تھانہ جنڈانوالہ، ایس آئی ناصر حسین تھانہ بہل، ایس آئی عبدالغفور تھانہ بہل اور اے ایس آئی ذوالفقار علی تھانہ صدر دریا خان شامل ہیں۔
کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر مقدمات کے متعلقہ تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ نمایاں اور قابل قدر کاروائی کرنے پر 7 پولیس افسران کو تعریفی اسناد و نقد انعامات دیے گئے جن میں فاروق احمد خان ایس ایچ او کلورکوٹ، ایس آئی فیصل محمود انچارج چوکی خانسر، محمدحسین ایس ایچ اوصدر دریا خان، اے ایس آئی حبیب اللہ تھانہ جنڈانوالہ، ایس آئی ناصر حسین تھانہ بہل، ایس آئی عبدالغفور تھانہ بہل اور اے ایس آئی ذوالفقار علی تھانہ صدر دریا خان شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے مارکیٹ میں کھادوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کیمطابق ریگولیٹ کرے گی
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے مارکیٹ میں کھادوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کیمطابق ریگولیٹ کرے گی اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوںنے یہ بات ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے جلاس کی صدارت کرتے ہوء ے کہی ۔اجلا س میں محکمہ زراعت, لائیوسٹاک ،واٹرمینجمنٹ ،اری گیشن ،کوآپریٹیوز،انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران ،کسان بورڈ کے نمایندگان ،فرٹیلائزرز اور پیسٹی سائیڈز ڈیلرز نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ مارکیٹ میں سخت چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھتے ہوئے کھادوں کے سرکاری نرخوں کامکمل نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور زائد قیمت پرکھادیں فروخت کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیاجائے گا ۔انہوںنے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ کھاد ڈیلرز ہرگز کاروبار نہیں کرسکیں گے ۔انہوںنے محکمہ زراعت کے بطور انسپکٹرز اختیارات کے حامل افسران کو ہدایت کی کہ کھادوں کے سرکاری طور پر مقررہ نرخوں کی فہرستیں کھاد ڈیلرز کی دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائی جائیں تاکہ کاشتکار مکمل آگاہی حاصل کرسکیں اور کوئی ڈیلرانکا استحصال نہ کرسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی مشاورتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس ایک ہفتے کے اندر منعقد کیا جائے گا جس میں آج کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا#
ڈپٹی کمشنربھکر وقاص رشید نے کہاہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ میں .A 17 کے تحت درجہ چہارم کے 11 امیدواروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا گیا
وقاص رشید نے کہاہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ میں
.A 17 کے تحت درجہ چہارم کے 11 امیدواروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بات بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو اسناد تقرر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بھرتی ہونیوالے درجہ چہارم کے ملازمین سے کہاکہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کریں ۔انہوںنے مزید کہاکہ 17.Aکے تحت دیگر کیٹیگریزکے امیدواروں کی بھرتی کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔تقریب میں اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ،اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے
.A 17 کے تحت درجہ چہارم کے 11 امیدواروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بات بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو اسناد تقرر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بھرتی ہونیوالے درجہ چہارم کے ملازمین سے کہاکہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کریں ۔انہوںنے مزید کہاکہ 17.Aکے تحت دیگر کیٹیگریزکے امیدواروں کی بھرتی کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔تقریب میں اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ،اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہا ہے کہ چاروں تحصیلوں کے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کیلئے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی پالیسی کیمطابق 26 ایچ ٹی ایز تعینات کردئے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہا ہے کہ چاروں تحصیلوں کے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کیلئے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی پالیسی کیمطابق 26 ایچ ٹی ایز تعینات کردئے گئے ہیں جس سے ضلع میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی پوری ہوگئی ہے ۔انہوںنے یہ بات بھکر جاب بیورو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تحصیل بھکر اور دریا خان کے بارہ ایچ ٹی ایز کو اسناد تقرر دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب میں اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ،اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ ،سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے فوکل پرسن عرفان عارف ،انچارج بھکرجاب بیوروعدنان جمیل ،محکمہ تعلیم کے افسران اور سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے انتظامی سربراہان بھی موجودتھے ۔تقریب میں بتایا گیاکہ تحصیل منکیرہ اور کلورکوٹ کے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کیلئے تعینات کئے گئے 14 ایچ ٹی ایز کو بھی اسنادتقرر جلد فراہم کی جائیں گی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ ایچ ٹی ایز کی تعیناتی سے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے معیار تدریس میں نمایاں بہتری آئے گی اور ان سینٹرز میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کو حصول تعلیم کیلئے موافق ماحول میسر آئے گا ۔انہوںنے ایچ ٹی ایز کو تاکیدکی کہ وہ متعلقہ سینٹرز میں اپنے آپ کو اچھا اضافہ ثابت کریں اور خصوصی بچوں کی تدریس کیلئے سونپی گئی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بنائیں
Wednesday, December 12, 2018
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 کی طرف سے گورنمنٹ گرلزہائی سکول دریاخان میں سکول سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 کی طرف سے گورنمنٹ گرلزہائی سکول دریاخان میں سکول سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دل و سانس کی مصنوعی بحالی،بہتے خون کو روکنے،فریکچر، مریضوں کی باحفاظت منتقلی رہنما اصول عملی طور پر سکھائے گئے اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نویداقبال نے کہا کہ روز مرہ ٹریفک حادثات میں بروقت طبی امداد سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے ثریا مسعودہیڈمسٹریس ادارا ہذا نے ریسکیو 1122کے اس اقدام کو سراہا اور طلباء سے دوران خطاب کہاکہ بروقت طبی امدادکسی بھی انسانی زندگی کو بچانے میں بہت اہم ہے اس لیے تمام طلباء یہ ٹریننگ حاصل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ملک کی بیوروکریسی بنیادی انسانی حقوق کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس بابر سلہری
بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے بابرسلہری صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس (انٹرنیشنل) نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر وزیراعظم کو بتایا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کے تمام عوامی شکایات سیل پوری طرح سے کام کرنے میں ناکام ہیں اور بیورو کریسی کی نظر ہیں۔ ملک کی بیوروکریسی بنیادی انسانی حقوق کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کے I.G پنجاب کا شکایت سیل چیف سیکرٹری کا شکایت سیل اور وفاقی وزارت پانی و بجلی کا سیل کام کرنے میں ناکام ہیں۔ جس پر وزیر اعظم عمران خا ن نے بتایا کے حکومت وقت کا مقصد عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے اور حکومت عملی طور پر کام کر رہی ہے۔ اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گی ہے جس میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔
سبزی و فروٹ منڈیوں کو ہر شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا مارکیٹ کمیٹی سرکاری اراضی اور منڈی کی تعمیر کے لئے کسی قسم کی تاخیر نہ کرے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیو
اسسٹنٹ کمشنر دریاخان محمد اسد چانڈیو نے کہا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کو ہر شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا مارکیٹ کمیٹی سرکاری اراضی اور منڈی کی تعمیر کے لئے کسی قسم کی تاخیر نہ کرے تاکہ اندرون شہر مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور شہری صاف ستھری سبزی استعمال کر سکیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیو نے انجمن تاجران دریاخان کے صدر چوہدری عبدالستار،ممبر کوروامن کمیٹی تاجر رہنماء زبیر محمود مغل،ملک انتظار حسین شاکر،عبدالستار رحمن،ظہور احمد اور ملک مہرالدین ایوبی سمیت دیگر معززین شہر اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری ملک محمد عبداللہ اور دیگر عملہ سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اس وقت جو سبزی و فروٹ منڈیوں کی صورتحال ہے اس سے کئی مسائل کا سامنا ہے حکومتی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سرکاری منڈی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے لئے مارکیٹ کمیٹی کلورکوٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمین کی خریداری جلد از جلد کرے تاکہ سبزی و فروٹ آڑھتیان کو دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، بھکر کی ہدایات کی روشنی میں بھکر پولیس کی منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی منشیات اسلحہ برآمد
)ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر بھکر پولیس کی معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس ضمن میں ایس ایچ او صدر بھکر امیرعبداللہ خان نے دوران ناکہ بندی چیکنگ ملزم رفیع اللہ سے 27 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم ارشد علی سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ3/4-EO مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ دُلے والا افضل خان نے دُلے والا اور اس کے مضافاتی علاقوں میںجرائم پیشہ افراد کی چھان بین کیلئے سرچ آپریشن کیا۔ جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن کی کاروائی میں حصہ لیا۔اس دوران احمد رمضان ولد حفیظ احمد نیازی سے پسٹل 30 بور مع 5 کارتوس برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمے کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران 13 مشکوک افراد کی بذریعہ SVAS و بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق عمل میںلائی گئی
Tuesday, December 11, 2018
:بھکر پولیس کے 5 سب انسپکٹر ترقی بورڈ کی سفارشات پر انسپکٹر پرموٹ کر دیئے گئے
بھکر پولیس کے 5 سب انسپکٹر ترقی بورڈ کی سفارشات پر انسپکٹر پرموٹ کر دیئے گٰے ہیں ترقی پانے والوں میں محمد امین انوسٹی گیشن سیل ۔ محمد زبیر ایس ایچ او سٹی بھکر ۔ امیر عبداللہ ایس ایچ او صدر بھکر ۔ محمد سعید نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ ۔ محمد عدنان ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ شامل ہیں
سانحہ کوٹلہ جام 23 اگست 2013 کو فرقہ وارانہ تصادم کے نتیجہ میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر سزائے موت پانے والے9 اور عمر قید پانے والے5 افراد کو ہائی کورٹ نے بری کردیا
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک کو گو رنمنٹ ایلیمنٹری سکو ل محلہ مہا جر ین میں ضم کر دیا گیا 30سال سے زائد کا عر صہ گزر گیا لیکن حکو مت کی طر ف سے عما رت نہ دی گئی انتظا میہ کی طر ف سے با ر با ر اعلی حکا م کو آگا ہ گیا کیا لیکن انتظا میہ کی طر ف سے درخواستیں ردی کی ٹو کر ی کی نذر ہو تی رہیں نئی حکو مت کے سو دن مکمل ہو تے ہی دریا خان کی عوام کو سکو ل ضم ہو نے کا تحفہ د ے دیا گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک کے طلبا و طا لبا ت نے سکو ل کے با ہر احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارا سکو ل کھو لا جا ئے ہما رے امتحا ن ہو نے والے ہیں ہمارا سکو ل بند کیا جا رہا ہے ,اہل علا قہ کا کہنا ہے کہ سکو ل ختم کر دیا گیا ہے ہم پرا ئیو ئیٹ سکو لوں میں بچوں کو نہیں پڑھا سکتے ہم بچوں کو گھر بٹھا لیں گے یا پھر ہمیں سکو ل کی بلڈ نگ دی جا ئے شہر ی کی طر ف سکو ل کے لئے ایک کنا ل زمین بھی دینے کا اعلا ن کر چکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے آفر کو بھی ٹھکرا دیا گیا یا د رہے گو رنمنٹ ایلیمنڑی سکو ل محلہ مہا جر ین میں گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل نئی آباد ی شما لی، گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل محسن آبا د ،گورنمنٹ پرائمری سکو ل دریا خان ضم کئے جا چکے ہیں اب گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک کو بھی اسی سکو ل میں ضم کر دیا گیا ضم ہو نے والے سکو ل میںطلبہ طالبا ت کے لئے بیٹھنے کے لئے کمرے بھی کم ہیں متعد د طلبہ طالبات کھلے آسمان تلے بیٹھتے ہیں لیکن انتظامیہ کی طر ف سے پھر بھی اسی سکو ل میں ضم کر دیا یا ہے جبکہ ڈپٹی ڈی ای او فی میل زنا نہ کا کہنا ہے کہ افسران کے طر ف کی طر ف سے احکا ما ت آئے اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے
گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک کو گو رنمنٹ ایلیمنٹری سکو ل محلہ مہا جر ین دریاخان میں ضم کر دیا گیا 30سال سے زائد کا عر صہ گزر گیا عما رت نہ دی گئی بچوں کا احتجاج
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک کو گو رنمنٹ ایلیمنٹری سکو ل محلہ مہا جر ین میں ضم کر دیا گیا 30سال سے زائد کا عر صہ گزر گیا لیکن حکو مت کی طر ف سے عما رت نہ دی گئی انتظا میہ کی طر ف سے با ر با ر اعلی حکا م کو آگا ہ گیا کیا لیکن انتظا میہ کی طر ف سے درخواستیں ردی کی ٹو کر ی کی نذر ہو تی رہیں نئی حکو مت کے سو دن مکمل ہو تے ہی دریا خان کی عوام کو سکو ل ضم ہو نے کا تحفہ د ے دیا گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک کے طلبا و طا لبا ت نے سکو ل کے با ہر احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارا سکو ل کھو لا جا ئے ہما رے امتحا ن ہو نے والے ہیں ہمارا سکو ل بند کیا جا رہا ہے ,اہل علا قہ کا کہنا ہے کہ سکو ل ختم کر دیا گیا ہے ہم پرا ئیو ئیٹ سکو لوں میں بچوں کو نہیں پڑھا سکتے ہم بچوں کو گھر بٹھا لیں گے یا پھر ہمیں سکو ل کی بلڈ نگ دی جا ئے شہر ی کی طر ف سکو ل کے لئے ایک کنا ل زمین بھی دینے کا اعلا ن کر چکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے آفر کو بھی ٹھکرا دیا گیا یا د رہے گو رنمنٹ ایلیمنڑی سکو ل محلہ مہا جر ین میں گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل نئی آباد ی شما لی، گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل محسن آبا د ،گورنمنٹ پرائمری سکو ل دریا خان ضم کئے جا چکے ہیں اب گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک کو بھی اسی سکو ل میں ضم کر دیا گیا ضم ہو نے والے سکو ل میںطلبہ طالبا ت کے لئے بیٹھنے کے لئے کمرے بھی کم ہیں متعد د طلبہ طالبات کھلے آسمان تلے بیٹھتے ہیں لیکن انتظامیہ کی طر ف سے پھر بھی اسی سکو ل میں ضم کر دیا یا ہے جبکہ ڈپٹی ڈی ای او فی میل زنا نہ کا کہنا ہے کہ افسران کے طر ف کی طر ف سے احکا ما ت آئے اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، بھکر عرفان طارق کاڈسٹرکٹ کورٹس بھکرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے سیکیورٹی نقطہ نظر سے ڈسٹرکٹ کورٹس بھکر کادورہ کیا۔ایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان اور ایس ایچ او سٹی زبیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ا س دوران انھوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کورٹس کے داخلی و خارجی راستے، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا۔گارد انچارج اور سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاران سے بات چیت کی اور ڈیوٹی کے متعلق استفسار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او سٹی بھکر اور انچارج گارد کو تاکید کی کورٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے اور کورٹس میں داخلے ہونے والے افراد کی جامعہ تلاشی عمل میں لائی جائے۔ میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروںکو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے اور ریکارڈنگ کو محفوظ بنایا جائے۔ غیر متعلقہ افراد یا پرائیوٹ گاڑیوں کو قطعاً کورٹس کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ سیکیورٹی انتظامات کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے صدر بار اور دیگر عملہ سے مشاورت کرکے حکمت عملی وضع کی جائے۔ کنٹرول روم اور ہیڈ کوارٹر سے رابطے کیلئے محکمانہ کمیونیکشن نظام کو فنکشنل رکھا جائے۔ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سیکیورٹی انتظامات کو باقاعدگی سے چیک کرنے کے پاپند ہوں گے۔
Monday, December 10, 2018
دُلےوالا دریاخان اور نواحی علاقوں میں بارش بارانی علاقوں میں کاشت چنے کی فصل میں جان آگئی قدرتی بارش سے ٹوکہ جیسی بیماری کا خاتمہ ہو گیا
گزشتہ شب دُلےوالا دریاخان اور نواحی علاقوں میں بارش ہوئی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا گردوغبار کا خاتمہ ہو گیا بارانی علاقوں میں کاشت چنے کی فصل میں جان آگئی کاشتکاروں کے مطابق پانی کی کمی کے باعث فصل مرجھا رہی تھی کئی علاقوں میں فصل پر ٹوکہ کی بیماری کا حملہ ہو چکا تھا قدرتی بارش سے ٹوکہ جیسی بیماری کا خاتمہ ہو گیا ہے
تھانہ سٹی دریاخان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ٹانک کے رہائشی سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا
تھانہ سٹی دریاخان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ٹانک کے رہائشی سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا محلہ لٹیاں والا دریاخان کے قریب ٹانک کے رہائشی عنایت الرحمٰن کو اے ایس آئی اللہ نواز نے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بارہ سو گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزم ٹانک کا رہائشی ہے اور منشیات سپلائی کا کاروبار کرتا تھا ملزم کے خلاف امتنائے منشیات 9سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
دریاخان میں گزشتہ روز مسلسل 14گھنٹے بجلی کی طویل بندش
دریاخان میں گزشتہ روز مسلسل 14گھنٹے بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی مساجد اور گھروں میں پانی نایاب ہو گیا جبکہ رات بھر بجلی کی بندش سے شہری اور دیہاتی حلقے اندھیرے میں ڈوبے رہے
مدرسہ تعلیم القرآن گلزار مسجد محکمہ اوقاف دریاخان میں قرآن پاک کا حفظ کرنے والے طالب علم کامران نعیم کی دستار بندی مولانا محمد شاہد نے خطاب کیا
مدرسہ تعلیم القرآن گلزار مسجد محکمہ اوقاف دریاخان میں قرآن پاک کا حفظ کرنے والے طالب علم کامران نعیم کی دستار بندی کی گئی اس موقع پر مولانا محمد شاہد نے تقریب سے دوران خطاب کہا کہ مدرسہ کے اساتذہ دن رات محنت کرکے ہر سال متعدد طلباء کو حفاظ کرام بنا رہے ہیں قرآن پڑھنے اور پڑھوانے والے خوش قسمت ہیں جو جنت میں اپنے گھر تعمیر کررہے ہیں جہاں دنیاوی تعلیم ضروری ہے وہاں دینی تعلیم بھی وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر قاری محمد ایوب نے کہا کہ امسال ہمارے مدرسہ سے پانچ طلباء نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کیا ہے اور دیگر متعدد طلباء بھی عنقریب حافظ قرآن ہو جائیں گے
:ڈی پی او بھکر کا جینڈر کرائم سیل بھکر کی رپورٹ پر ایکشن تین مغوی خواتین برآمد
ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے جینڈر کرائم سیل بھکر کی رپورٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی پی او متعلقہ سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیکر مغویہ خواتین کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ ان ٹیموں میں متعلقہ ایس ایچ او، تفتیشی افسر اور کرائم سیل سٹاف شامل تھے۔ ڈی پی او بھکر کی طرف سے یہ ٹاسک دیا گیا کہ کال ڈیٹا اور دیگر جدید تفتیشی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے مغویہ خواتین کو ٹریس کیا جائے اور متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اس ضمن میں کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی صدر سرکل بھکر کی سربراہی میں ٹیم میں شامل پولیس افسران نے تھانہ صدر بھکر کے مقدمہ میں مطلوب مسماة عابدہ جمشید کو ضلع ملتان سے حسب ضابطہ برآمد کیا۔ایک اور مقدمہ میں تھانہ صدر کے تفتیشی افسر نے مسماة راشدہ پروین کو تکنیکی بنیادوں تفتیش عمل میں لاتے ہوئے کوٹلی آزاد کشمیر سے برآمد کیاتھانہ سٹی بھکرکے مقدمہ میں مطلوب مسماة سحر بی بی کو تمام تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع راجن پور سے برآمد کیا گیامغوی خواتین کی بازیابی پر ڈی پی او بھکر نے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو شاباش دی ہے۔ اس حوالے سے کیسسز کی پیروی ، لمحہ بہ لمحہ آگاہی اور مدعیان سے مسلسل رابطہ رکھنے پر انچارج جینڈر کرائم سیل ایس آئی شریف گھلو کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھا پولیس افسران جرائم کے خاتمے اور مقدمات کی تفتیش میں پوری محنت و ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں
بلدیاتی الیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا متوقعہ بلدیاتی الیکشن میں جنرل الیکشن سے زیادہ اور واضح اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرینگے ایم این اے ڈاکٹر افضل خان
ہمارے مثبت طرز سیاست اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی بدولت مخالف گروپ سے جوک در جوک اہم کارکنان ، شخصیات اور دھڑے ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہم نے بلدیاتی الیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا ہے ان شاء اللہ متوقعہ بلدیاتی الیکشن میں جنرل الیکشن سے زیادہ اور واضح اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرینگے۔ مخالف گروپ سے اہم کارکنان و شخصیات کا ہمارے گروپ عوامی خدمت محاذ میں شامل ہونا ہماری 100 روزہ کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے محمد فہیم مغل کی رہاٸش گاہ پر اپنے اعزاز میں دی جانے والی اک پارٹی سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔ اس موقع پر محمد فہیم مغل نے اپنی برادری و ساتھیوں سمیت عوامی خدمت محاذ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمد فہیم مغل کے چچا ڈاکٹر مرزا ، محمد یوسف مغل وغیرہ کے علاوہ ملک برادری، اعوان برادری ، ملانہ برادری ، چھینہ برادری ، مہر سیال برادری کے سربراہوں نے بھی اپنی برادری و دوست احباب سمیت عوامی خدمت محاذ میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ عوامی خدمت محاذ کیطرف سے محمد اسلم خان ڈھانڈلہ ، اشفاق کامران ، معین گجر ، رانا مرتضی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سی ای سی ممبر طارق خان نیازی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت محاذ گروپ کل بھی چٹان کی طرح مضبوط تھا الحمداللہ آج بھی مضبوط ہے۔مخالفین کے ناقص کارکردگی اور نااہلی کے حقائق عوام کے سامنے ہیں دوغلے پن اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے جنرل الیکشن میں مسترد کیا ہے ہمارے سیاسی مخالفین کی ترقی کے زبانی جمع خرچ کے دعوے قابل شرم ہیں۔ انہیں فخر ہے کہ اسلم خان ڈھانڈلہ ، معین گجر ، اشفاق کامران اور رانا مرتضی جیسے قابل فخر ساتھی ہمارے گروپ کا حصہ ہیں اور اب محمد فہیم مغل و دیگر ساتھیوں کی شمولیت سے ہمارا گروپ مزید مضبوط ہو گیا ہے ۔اس موقع پر معین گجر کا کہنا تھا کہ وہ عوامی خدمت محاذ کیلٸے اپنی صلاحیتوں اور استعدات کے مطابق کام کرتے رہیں گے اور گروپ کے سپاہی بن کر اس کی حفاظت کرینگے اور متوقعہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی خدمت محاذ کی کامیابی کیلیے بھرپور کردار ادا کرینگےجبکہ محمد اسلم خان ڈھانڈلہ کا کہنا تھا کہ حسب سابق متوقع بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرینگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ محمد فہیم مغل انکی برادری و دیگر برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے گروپ میں شامل ہو کر ہمیں عزت بخشی۔اس موقع پر محمد فہیم مغل کا کہنا تھا کہ وہ واپس اپنے گھر آ گٸے ہیں اور ان شاء اللہ ہمارا یہ ساتھ ہمیشہ قاٸم و داٸم رہے گا اور ہم سب ساتھ رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔آخر میں انہوں نے دعوت میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔
رکشے پر ٹرک الٹ گیا 2 جاں بحق دیگر حادثات میں متعدد زخمی
حادثات کے مختلف واقعات میں 2 جاں بحق متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے دریاخان روڈ ڈپوموڑ کوٹلہ جام کے قریب آٹے کے تھیلوں سے بھرا. ٹرک ر کشے پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد بسم اللہ خان اور ہاشم خان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشہ ڈرائیور محسن شدید زخمی ہوگیا،جھنگ روڈ عدالتوں والی پلی پر رکشے و ہائی لکس ڈالے کی ٹکر سے صابر حسین جبکہ بہل روڈ جھکڑ پلی کے ساتھ موٹر دو سائیکلوں کے ٹکرانے سے عنایت اللہ نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122بھکر کے عملے نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کردیا ۔
Sunday, December 9, 2018
برصغیر میں اسلام کی اشاعت خواجگان چشت کا عظیم کارنامہ ہے مخدوم اہل سنت حاجی سید عارف حسین قدوسی
برصغیر میں اسلام کی اشاعت خواجگان چشت کا عظیم کارنامہ ہے۔ان نفوس قدسیہ سے اسلام کا صحیح تشخص پیش کیا قیامت تک یہ مرادات حق کا نشان بن کر قائم رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار مخدوم اہل سنت حاجی سید عارف حسین قدوسی نے عرس خواجگان چشت کی مقدس تقریب سے جامعہ انوارِ رضا جامعہ فریدیہ بھکر میں اجتماع سے کیا جس کا اہتمام انجمن غلامان مصطفیٰ ۖ نے کیا۔نقابت سید علی حسنین چشتی ترجمان اہل سنت نگرانی محمد رئیس دھلوی نے کی۔تلاوت حافظ منظور نورانی ،محمد عمران قادری،سید محسن نظامی ،اشرف سلطان ،سید دانش رضا ،سید شاہزیب ندیم ،محمد شبیر چوہدری اور دیگر نے نعت پڑھ کر محافل پاک کی برکات سمیٹی۔بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ ۖ چشت نے اس محفل پاک میں شرکت کی صلوٰة وسلام ختم خواجگان ہوا۔آخر میں ملک و ملت، امن و امان ،عظمت اسلام، استحکام پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی اجتماعی دعا ہوئی۔شہدائے اسلام پاک فوج پولیس کے لئے دعا کی گئی۔لنگر چشت تقسیم کیا گیا۔یاد رہے کہ یکم ربیع الاول سے محافل پورے ضلع میں انجمن غلامان مصطفیٰ ۖ کے زیر اہتمام شروع ہوئیں جو 11ربیع الثانی تک جاری رہیں گی۔ان محافل نے امن واتحاد بین المسلمین کے لئے ضلع میں اہم کردار ادا کیا ہے
:ایجو کیٹرزاساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے PTUاپنی کوششیں جاری رکھے گی ملک اصغر حسین گورچھہ۔
ر ملک اصغر حسین گورچھہ نے کہا ہے کہ نئے اعلیٰ تعلیم یافتہ ایجوکیٹرز اساتذہ کے محکمہ تعلیم میں آنے سے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور تعلیمی معیار میں بہتری آئی ہے۔جدید تقاضوں کے مطابق ایجوکیٹرز اساتذہ کی تعلیم و تدریس سے بچوں کے تعلیمی معیار میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔افسران محکمہ تعلیم ان کی حوصلہ افزائی کریں۔دوران معائنہ افسران محکمہ تعلیم و مانیٹرنگ اہلکاروں کا وزٹ اساتذہ کے ساتھ جمہوری رویہ اپنایا جائے اور آمرانہ رویہ سے اجتناب کیا جائے۔2018ئ کے ایجو کیٹرز کے باہمی تبادلہ جات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔2014ئ کے ایجوکیٹرز کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔اساتذہ کے تبادلہ جات اور محکمانہ پروموشن میں میرٹ اور سنیارٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔کسی ٹیچر کے ساتھ حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔دور دراز علاقہ جات کے سکولوں میں تعینات ایجوکیٹرز کے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے PTUاپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ضلعی صدر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ محکمہ پروموشن کی DPCکی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے۔PECکے امتحانات کی مارکنگ اور امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا معاوضہ جلد ادا کیا جائے۔سر گودھا بورڈ کے حکام کو بھی چاہیے کہ میٹرک اور F.Aکے امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کا معاوضہ بھی جلد اداکرنے کا انتظام کریں۔
مقامی ارکان اسمبلی حکومتی شخصیات کے ساتھ محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک ،جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز
جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک ،جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز،پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ اور رستم علی ساقی نے کہا کہ مقامی ارکان اسمبلی حکومتی شخصیات کے ساتھ محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔فوٹو سیشن کے ذریعے اپنے ضلع کی عوام پر تاثر دیا جاتا ہے ہمارے بہت تعلقات ہیں۔عوام کو اپنے مسائل کا حل چاہیے۔مقامی سطح پر بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ڈاکٹرز کی کمی ہے۔ملتان سے براستہ بھکر راولپنڈی ٹرینوں کی بندش ہے جس سے عوام کافی تکلیف میں ہے۔تھل میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کا دعوہ محض خواب بن گیا ہے۔حکومت کی 100دن کی کارکردگی بھی 100فیصد صفر رہی ہے۔اس طرح مقامی ارکان اسمبلی 100فیصد ناکام نظر آرہے ہیں۔صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔شہری سطح پر مسائل بڑھ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ارکان اسمبلی عوام کے ساتھ مذاق بند کریں فوٹو سیشن کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی کام کریں۔
بھکر : اسماعیل والا اور نذیر ٹاون کو پہچان اور وارڈ نمبر 10 میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروا کر ظفر بھٹی نے عوام کے دل جیت لئے میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان
بھکر : اسماعیل والا اور نذیر ٹاون کو پہچان اور وارڈ نمبر 10 میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروا کر ظفر بھٹی نے عوام کے دل جیت لئے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 10 کی اہم شخصیات نے میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان سے اک ملاقات کے موقع پر کیا ۔ اہم شخصیات میں محمد اسلم خان بلوچ لاری اڈا ، ملک محمد شریف چھینہ کینال کالونی ، عزیزالرحمان سندیلہ ، ذوالفقار بھٹو ، محمد افضل بھٹی ، رستم خان بھٹی ،حاجی محمد رفیق گورچھہ و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر وارڈ نمبر 10 کی اہم شخصیات کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر 10 میونسپل کمیٹی سے عوامی خدمت محاذ کے پلیٹ فارم سے منتخب کونسلر ظفر بھٹی نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں، حلقہ میں سڑکوں کا جال ، سوئی گیس و بجلی کی فراہمی، سکول کی اپ گریڈیشن ‘ وارڈ میں سولنگ و نالیوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلٸے انکی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ جبکہ کچی آبادی میں 262 گھرانوں کو حتمی منظوری دلوا کر مالکانہ حقوق دلوانا بھی انکے کارہاٸے میں سے اک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ظفر بھٹی ہی اس وارڈ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔
وارڈ میں پانچ بجلی کی سکیمیں دی۔ پورے وارڈ کو بلا تفریق گیس دی۔ ۔ ھر محفل اور اجلاس میں اپنے وارڈ کا مقدمہ لڑا۔ اسماعیل والا کچی آبادی کےا مسئلہ حل کرتے ھوے اقتدار اپنے فون کے ذریعے لوگو تک لے کر گیا شخصیات میں
Friday, December 7, 2018
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ووٹ دینے کی عمر کو پہنچنے والے مردو خواتین شہریوں کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ووٹ دینے کی عمر کو پہنچنے والے مردو خواتین شہریوں کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور ملک میں انتخابات کے موقع پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سیمینار کا انعقاد میونسپل کمیٹی ہال میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کے زیر اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین شہریوں ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک اللہ وسایا ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جمیل احمد اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق رائے دہی کا صحیح استعمال ملک کے عوام کے اپنے ہی مفاد اور جمہوری نظام کے استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔انہوںنے نیشنل ووٹرز ڈے پرآگاہی سیمینار کے انعقاد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کی عمدہ کاوش قرار دیا اور کہاکہ اس کی بدولت ووٹ کے اندارج اور ووٹ دینے کی اہمیت کا پیغام ضلع میں موثر طریق سے پہنچ پائے گا ۔انہوںنے شرکائے سیمینار سے کہاکہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی گھر گھر عام کی جائے ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک اللہ وسایا نے شرکائے سیمینار کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جاری خصوصی مہم کے تحت ووٹرز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اکتیس دسمبر 2018 تک اپنا ووٹ قومی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر منتقل کروالیں ورنہ اکتیس دسمبر کے بعد انکے ووٹ کو مستقل پتہ پر ٹرانسفر کردیا جائے گا ۔انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ مذکورہ سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سیمینار سے فہیم احمد خان ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جمیل احمد،ملک احمد خان ،ملک ظفر اقبال ،ڈاکٹر نثار احمد ملک اور محترمہ عاصمہ زیدی نے بھی خطاب کیا ۔انہوںنے ووٹ کی اہمیت ،ووٹ کے بروقت اندراج اور انتخابات کے موقع پر ووٹ ڈالنے کی قومی ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ووٹ کے صحیح استعمال میں جمہوریت کے استحکام کا راز پنہاں ہے ۔اس موقع پر محترمہ عاصمہ زیدی نے تجویز دی کہ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے ،ووٹ کے اندراج اور قومی ترقی و خوشحالی کے عمل میں ووٹ کی اہمیت بارے بھرپور آگاہی کے ضمن میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر کنونشن کا انعقاد کیا جائے ۔سیمینار کے آخر میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے زیر قیادت ایک واک بھی منعقد کی گئی جس کا مقصد نیشنل ووٹرز ڈے منانے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنا تھا #
ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ماہ نومبر میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 40 موبائل سروس یونٹس کیمپس کا انعقاد کیا گیا
ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ماہ نومبر میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 40 موبائل سروس یونٹس کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 1482 مریضوں کو مفت فیملی پلاننگ اور جنرل ہیلتھ کی خدمات مہیا کی گئیں ۔اس موقع پر آنے والی خواتین کو ماں بچے کی صحت بارے آگاہی ،ماں بچے کی بہتر صحت کیلئے اولاد میں تین سال کے وقفے کی اہمیت ،بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ ،ذمہ دار والدین کے کردار ،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی بچے کیلئے ماں کے دودھ کی افادیت ،ڈینگی بخار اور حفاظتی تدابیر اور شجرکاری کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی ۔اسکے علاوہ ضلع میں قائم 38 فیملی ویلفیئر سنٹرز ،2 فیملی ہیلتھ کلینک ،29 سوشل موبلائزراور 73 کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز نے 4973 جنرل مریضوں کو مفت صحت کی خدمات فراہم کیں اور 12620 کلائنٹس کو فیملی پلاننگ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں
دُلے والا سمیت تحصیل دریاخان کے کئی دیہی علاقوں میں ڈی اے پی کھاد کا پرانا سٹاک فروخت کئے جانے کا انکشاف
دُلے والا سمیت تحصیل دریاخان کے کئی دیہی علاقوں میں ڈی اے پی کھاد کا پرانا سٹاک فروخت کئے جانے کا انکشاف کئی سال پرانی کھاد جس کے روڑے بن گئے ہیں کو نئی قیمت فروخت کیا جا رہا ہے کاشت کاروں نے میڈیا کو بتایا گندم کی زیر کاشت فصل کے لئے ڈی اے پی کھاد خرید کی جارہی ہے جس میں کئی دکاندار کئی سال پرانا سٹاک کھاد فروخت کررہے ہیں جس کے روڑے بن چکے ہیں اور کھاد کے اوپر پلاسٹک کی تھیلی بھی گل چکی ہے جب کھاد فصل میں ڈالنے کے لئے نکالی جاتی ہے تو وہ پتھر جیسی سخت بنی ہوئی ہوتی ہے غریب کاشت کار و کسان ادھار لے کر 3700روپے فی بوری خرید کررہے ہیں بتایا گیا ہے کہ کم ریٹ کی یہ کھاد پرانی حکومت کی دور کی خرید اور سٹاک ہے جو اب فروخت کی جارہی ہے
دریاخان میںصوبائی حکومت کی قیمتی اراضی فروخت کردی گئی ریونیو بورڈ اور تحصیل انتظامیہ شہریوں سے مبینہ لاکھوں روپے ہتھیانے والے افراد کے خلاف کاروائی نہ کرسکی
دریاخان میںصوبائی حکومت کی قیمتی اراضی فروخت کردی گئی ریونیو بورڈ اور تحصیل انتظامیہ شہریوں سے مبینہ لاکھوں روپے ہتھیانے والے افراد کے خلاف کاروائی نہ کرسکی دریاخان شہر میں صوبائی حکومت کی 67کنال 9مرلے اراضی پر ستر سالوں سے کچھ بااثر خاندان قبضہ کرکے سالانہ فصل کی صورت میں لاکھوں روپے کما تے رہے ہیں اس قبضہ شدہ رقبہ میں سے اسٹامپ پیپرز پر 38کنال سے زائد رقبہ لاکھوں روپے کے عوض فروخت کردیا گیا جس میں ذیادہ متاثرہ غریب لوگ ہیں جن کو باضابطہ انتقال کرانے کے معاہدے بھی کئے لیکن سرکاری اراضی کی واگزاری مہم کے دوران اس رقبہ کو تحصیل انتظامیہ نے اپنے قبضہ میں لے کر لاہور رپورٹ کردی ہے لیکن تاحال سرکاری رقبہ لاکھوں روپے کے عوض دھوکہ دہی اور فراڈ سے فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی ہے کئی متاثرہ افراد رقم اور رقبہ سے محروم ہوچکے ہیں ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس قبضہ کرنے والے خاندانوں کے افراد نے رقبہ کی منتقلی کے لئے ریونیو بورڈ میں کیس دائر کیا ہوا ہے متاثرہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری رقبہ فروخت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
بھکر پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔منشیات فروش گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، جواری رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے۔
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر بھکر پولیس معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی میں مصروف عمل ہے۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کلورکوٹ نے دوران گشت پڑتال 2 ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ اخلاص خان سے پسٹل 30 بور مع 2 کارتوس اور مینائی خان سے پسٹل 30 بور مع 4 کارتوس برآمد ہوئے۔ایس ایچ او منکیرہ ملک اختر بگا نے چیکنگ کے دوران ضمیر عباس سے 300 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف
مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
ایس ایچ او صدر دریا خان انسپکٹر محمد حسین نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا۔ اس دوران مرغ لڑائی پر جواء کھیلنے والے 2 ملزمان رنگے ہاتھوں موقعہ سے گرفتار کرلیے گئے۔ جبکہ جوئے پر لگی رقم ، 2 موٹر سائیکل اور 2 موبائل بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمے کا اندراج کردیا گیا اور مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
ایس ایچ او صدر دریا خان انسپکٹر محمد حسین نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا۔ اس دوران مرغ لڑائی پر جواء کھیلنے والے 2 ملزمان رنگے ہاتھوں موقعہ سے گرفتار کرلیے گئے۔ جبکہ جوئے پر لگی رقم ، 2 موٹر سائیکل اور 2 موبائل بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمے کا اندراج کردیا گیا اور مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
Thursday, December 6, 2018
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے فورنزک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈی پی او بھکر عرفان طارق تھے جبکہ دیگر مقرر شرکاء میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، ڈی ایس پی پرویز احمد خان، ڈی ایس پی لیگل ملک ظفر عباس، ڈاکٹر فرید صاحب PFSA سرگودہا اور ڈاکٹر فاخر صاحب PFSA سرگودہا شامل تھے۔ ورکشاپ میں ایس ایچ اوز سمیت دیگرتفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس ورکنگ کے حوالے مختلف موضوعات مثلاً تفتیش کا طریقہ کار، مثل رائٹنگ، چالان مرتب کرنے کا طریقہ، شواہد جمع کرنا، جنرل ڈسکشن اور سوالات متعلق PFSA موضوع بحث رہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ورکنگ میں نئی جہتوں پر انداز تفتیش وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی کی دستیابی سے بہت سے جرائم کو ٹریس کرنے میں اور مجرمان کی گرفتاری میں بہت مدد ملتی ہے۔ نئے طریقہ کار سے آگاہی پولیس افسران کیلئے فرائض کی انجام دہی میں انتہائی سودمند ثابت ہورہی ہے۔ انھوں نے PFSA کے ایکسپرٹس کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پنجاب پولیس میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مفید ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
Wednesday, December 5, 2018
بھکر پولیس کی مختلف علاقوں میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمدسرچ آپریشن کے دوران خاتون سمیت چار عدالتی مفرور ایک اشتہاری ملزم گرفتار
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے احکامات کی روشنی میں بھکر پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی کی اس دوران ایس ایچ او سٹی دریا خان نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم عبدالرحمن سے 490 گرام چرس برآمد کر لی۔ایچ ایس او کلورکوٹ نے ملزم محمد سلیمان سے ایک کاربین 12 بور مع 2 کارتوس اور محمد اسلم سے 450 گرام چرس برآمد کی۔ایس ایچ او سٹی بھکر نے بھکر شہر اور گردونواح کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران ایک مجرم اشتہاری محمد ممتار کو گرفتار کیا گیا جبکہ 4 عدالتی مفرور مجرمان محمد عامر چوہان، آفاق احمد پٹھان، مشتاق حسین اعوان اور سونیا کو بھی گرفتار کیا گیا۔ چھان بین کے دوران محمد عمران سے 225 گرام چرس بر آمد کی گئی۔ 17 مشکوک افراد کی بذریعہ SVAS سسٹم اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلیئرنس فارغ کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 بھکر کی زیر نگرانی رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا 05دسمبررضاکاروں کا عالمی دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال
ریسکیو1122بھکر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر صدارت بھکر میں انٹرنیشنل وولینٹئر ڈے منایا گیا اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ05دسمبررضاکاروں کا عالمی دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔جس کا مقصدمحفوظ معاشرے میں رضاکار کاصحت،ہاء جنز اور سےٖفٹی کے حوالے سے اہمیت اجاگر کرنا تھا5دسمبر رضاکاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایاجاتاہے۔اس دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضاکاروں کی قدرتی آفات وسانحات میں مصیبت زدہ اور تکلیف میں مبتلامریضوں اورافراد کی مددکرنے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے نوجوانوں کواس کارِخیر میں حصہ ڈالنے کے لیے ریسکیورضاکاربننے کی ترغیب دینا ہے۔ اس حوالے سے کمیونٹی ایمر جنسی ریسپانس کی 08رکنی ٹیم سالانہ CADREسکلز مقا بلہ کے لیے لاہور شرکت کر رہی ہے جہاں پنجاب بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 ضلع بھکر کی تمام تحصیلوں میں بڑی تعدادمیں ریسکیومحافظ رجسٹرڈ کرچکی ہے،جن میں سے سینکڑوں کو ریسکیوکی تربیت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ضلع کی بیشتریونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ ان علاقوں میں آنے والی کسی بھی آفت سے اپنی مدد آپ کے تحت نمٹنے اور ضرورت کے وقت ریسکیواداروں کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گی۔
بھکر پولیس کی کاروائی منشیات ناجائز اسلحہ برآمد خاتون سمیت چار عدالتی مفرور ایک اشتہاری ملزم گرفتار
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے احکامات کی روشنی میں بھکر پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی کی اس دوران ایس ایچ او سٹی دریا خان نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم عبدالرحمن سے 490 گرام چرس برآمد کر لی۔ایچ ایس او کلورکوٹ نے ملزم محمد سلیمان سے ایک کاربین 12 بور مع 2 کارتوس اور محمد اسلم سے 450 گرام چرس برآمد کی۔ایس ایچ او سٹی بھکر نے بھکر شہر اور گردونواح کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران ایک مجرم اشتہاری محمد ممتار کو گرفتار کیا گیا جبکہ 4 عدالتی مفرور مجرمان محمد عامر چوہان، آفاق احمد پٹھان، مشتاق حسین اعوان اور سونیا کو بھی گرفتار کیا گیا۔ چھان بین کے دوران محمد عمران سے 225 گرام چرس بر آمد کی گئی۔ 17 مشکوک افراد کی بذریعہ SVAS سسٹم اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلیئرنس فارغ کر دیا گیا۔
Tuesday, December 4, 2018
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر علاقہ تھانہ کلورکوٹ میںسرچ آپریشن، 5 اشتہاری مجرمان اورمنشیات فروش گرفتارکر لیے گئے
ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر کلورکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران سلیمان ولد غلام محمد زرگر سے پسٹل 30 بور مع 5 کارتوس اور محمد اسلم ولد شیر محمد کانجو سے 450 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ چھان بین اور سکریننگ کے عمل کے دوران گھروںکی تلاشی لی گئی اور SVAS اور بائیومیٹرک ویر ی فکیشن سسٹم کی مدد سے مشکوک افراد کی تصدیق عمل میں لائی گئی۔ اس کاروائی کے دوران5 مجرمان اشتہاری ذوالفقارمیبل، افضل بی بی، زرینہ بی بی، ہاجرہ بی بی اور مسرت بی بی کو گرفتارکیا گیا۔ 13 مشکوک افراد کو بعد از سافٹ سکریننگ ،تصدیق عمل میں لاتے ہوئے فارغ کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصدمعاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ ضلع بھر میں تسلسل کے ساتھ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ ان کاروائیوں میںمنشیات وناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حمل پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصدمعاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ ضلع بھر میں تسلسل کے ساتھ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ ان کاروائیوں میںمنشیات وناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حمل پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔
Monday, December 3, 2018
معزوروں کا عالمی دن 20 سالہ معزور مفلوک الحال نوجوان کلیم اللہ کسمپرسی اور تنگدستی کی حالت میں معاونت کے حصول کا منتظر ایڑھیاں رگڑ رگڑ دم توڑ گیا
دریاخان کا 20 سالہ معزور مفلوک الحال نوجوان کلیم اللہ کسمپرسی اور تنگدستی کی حالت میں معاونت کے حصول کا منتظر ایڑھیاں رگڑ رگڑ دم توڑ گیا مگر حکومت کی طرف سے اسے نہ تو ریلف ملا نہ ہی کسی قسم کی سہولت فراہم نہ کی گٸی معزور کلیم اللہ ولد محمد شفیق سکنہ فاروق آباد دریاخان کو معاونت و ریلیف کا لولی پاپ دیا گیا کہ معزوری والا قومی شناختی کارڈ بنانے کی تاکید کی گٸی کارڈ بننے کے باوجود کچھ نہ ہوسکا گزشتہ روز حکام کی توجہ کا منتظر کلیم اللہ ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا تاہم اسکے اہلخانہ نے اسکے علاج معالجہ کے لیے اپنی اوسط سے بڑھ کر کوششیں کیں مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ شرقی میں ادا کی گٸی تمام مکاتب فکر کے عوام و خواص کی کثیر تعداد نے شرکت کی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کا زیر التواء سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم۔ایس پی انوسٹی گیشن بھکر کی تعیناتی سے کیسسز کو حل کرنے میں مدد ملے گی
ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے ضلع بھر میں زیر التواء سنگین مقدمات کی امثلہ جات دفتر طلب کر لیں۔ تمام مقدمات کا جائزہ لینے کے بعدہر مقدمہ کی از سر نو میرٹ پر تفتیش جلد مکمل کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم پرویز خان کے زیر قیادت بننے والی ٹیموں میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، انچارج کرائم سیل اور تفتیشی افسران شامل ہیں۔ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی مثلاً موبائل ڈیٹا، فرانزک رپورٹس اور کریمنیل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم سے بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی پی او بھکر عرفان طارق کا کہنا تھا کہ تفتیش میں تاخیریا عدم پتہ ، مسائل کا حل نہیں۔ انھیں ہر صورت مقدمات کی میرٹ پرجلد تفتیش مطلوب ہے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ان تمام مقدمات کی تفتیش کی سربراہی کریں گئے اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق لمحہ بہ لمحہ انھیں آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی محمد اکرم خان نیازی کی بطور ایس پی پروموشن اور بھکر میں بحثیت ایس پی انوسٹی گیشن تعیناتی خوش آئند ہے۔ وہ پہلے بھکر میں مختلف عہدوں پر بطور ڈی ایس پی کام کر چکے ہیں۔ اب ان مقدمات کی ذاتی طور پر نگرانی ان کی ذمہ داری ہے۔ انوسٹی گیشن کے معیار کو بہتر بنانا اور متاثرین کو جلد انصاف فراہم کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور تفتیش کے تمام امور کا جائزہ لینا ایس پی انوسٹی گیشن کی محکمانہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بھر پور کوشش ہے کہ تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس کی تفویض شدہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیا جائے۔ ان کے زیر نگرانی جملہ پولیس ورک کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جارہی ہے
اس موقع پر ڈی پی او بھکر عرفان طارق کا کہنا تھا کہ تفتیش میں تاخیریا عدم پتہ ، مسائل کا حل نہیں۔ انھیں ہر صورت مقدمات کی میرٹ پرجلد تفتیش مطلوب ہے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ان تمام مقدمات کی تفتیش کی سربراہی کریں گئے اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق لمحہ بہ لمحہ انھیں آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی محمد اکرم خان نیازی کی بطور ایس پی پروموشن اور بھکر میں بحثیت ایس پی انوسٹی گیشن تعیناتی خوش آئند ہے۔ وہ پہلے بھکر میں مختلف عہدوں پر بطور ڈی ایس پی کام کر چکے ہیں۔ اب ان مقدمات کی ذاتی طور پر نگرانی ان کی ذمہ داری ہے۔ انوسٹی گیشن کے معیار کو بہتر بنانا اور متاثرین کو جلد انصاف فراہم کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور تفتیش کے تمام امور کا جائزہ لینا ایس پی انوسٹی گیشن کی محکمانہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بھر پور کوشش ہے کہ تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس کی تفویض شدہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیا جائے۔ ان کے زیر نگرانی جملہ پولیس ورک کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جارہی ہے
ملک اصغر گورچھہ نے کہا ہے پہلی سنیارٹی اور میرٹ لسٹ جو جاری کی گئی تھی اس میں ردو بدل کردیا گیا
صدر پی ٹی یو بھکر ملک اصغر گورچھہ نے کہا ہے کہ سابقہ درخواستوں پر اساتذہ کے تبادلہ جات کے آرڈر جاری ہو چکے ہیں لیکن بعض اساتذہ کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پہلی سنیارٹی اور میرٹ لسٹ جو جاری کی گئی تھی اس میں ردو بدل کردیا گیا ہے اور ان کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔ لہذا اساتذہ کے تحفظات دور کیے جائیں ۔ PST اساتذہ کے موو اور کیسز کی DPC 22 نومبر کو ہوئی لیکن ابھی تک آرڈر جاری نہیں کیے گئے ۔ منٹس بنائے گئے ہیں لیکن دوسرے ضلع کے نمائندہ کے دستخط ابھی نہیں کرائے گئے ۔ لہذا جلد آرڈر جاری کیے جائیں ۔ اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ میں بلا وجہ سختی بلا جواز ہے اساتذہ کو اپنے قریبی عزیزوں کے دکھ درد خوشی غمی میں شرکت کرنا ہوتی ہے لیکن رخصت اتفاقیہ کے حصول میں پریشان کیا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بھکر اور CEO ایجوکیشن اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے احکامات جاری فرمائیں ۔ PST اور EST اساتذہ کی محکمانہ پروموشن کی تاریخ جلد مقرر کی جائے دیگر کئی اضلاع میں یہ پراسس مکمل ہو چکا ہے لیکن ضلع بھکر میں یہ کام سست روی کا شکار ہے ۔ اساتذہ کے محکمانہ کوٹہ کے مطابق ان کی پروموشن کی جائے اور سنیارٹی لسٹیں نوٹی فائی کرکے DPC کی تاریخ مقرر کی جائے ۔ PEC کے امتحان میں ڈیوٹی دینے والے اور مارکنگ کرنے والے اساتذہ کا معاوضہ جلد دیا جائے ۔ نئی تبادلہ کی درخواستوں کیلئے ابھی تک خالی سیٹیں ظاہر نہیں کی گئیں اسطرح اساتذہ میں پریشانی پائی جاتی ہے ضلع بھکر میں PST ، EST ، SST کی خالی آسامیوں کی لسٹ دفتر ایجوکیشن میں آویزاں کی جائے ۔
Sunday, December 2, 2018
بھکر شہرمیں خانسر چوک تا دریا خان روڈ کے اندر آئرن سٹور ،ورکشاپ،ووڈ ورکس شاپ،انجینئرنگ وغیرہ کی دکانیں ورکشاپیں غیر قانونی طور پر بننے سے ارد گردکی آبادی اور وہاں 10تعلیمی اداروں کوخطرہ
بھکر شہر کی اہم شاہراہ خانسر چوک تا دریا خان روڈ کے اندر حدود کمیٹی ہر آئرن سٹور ،ورکشاپ،ووڈ ورکس شاپ،انجینئرنگ وغیرہ کی دکانیں ورکشاپیں غیر قانونی طور پر بننے سے ارد گردکی آبادی اور وہاں 10تعلیمی اداروں کو شدید نقصان وخطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیاA ہے کہ پنجاب سٹیٹ رولز 2009ئ کی شق نمبر 8کے مطابق کمرشل آبادی /علاقہ میں اشیاء کی خرید و فروخت کے متعلق کاروبار یا مختلف سروسز وغیرہ کے دفاتر قائم نہیں کیے جا سکتے ہیں۔لیکن دریاخان روڈ پر قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے۔اس اہم شاہراہ پر آئرن ورکشاپ ،انجینئرنگ ورکشاپ،وغیرہ غیر قانونی طور پر قائم ہوگئی ہیں۔جوکہ مطابق قانون اس روڈ پر قائم نہیں ہوسکتے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھکر خاموش تماشائی بن گئی۔اس روڈ پر 10تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر اور رہائشی کالونیاں موجود ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور قائم ورکشاپوں کو ختم کر دیا جائے۔
سی پی ایل سی کے قیام سے لیکر اب تک بلا تفریق سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کیے گئے ہیں چیئر مین شیخ ایوب
ڈی پی او بھکر عرفا ن طارق کے ویژن کے مطابق عوام کو جلد ریلیف دینے کیلئے سی پی ایل سی ہر ممکن اقدامات کررہی ہے یہ بات چئیرمین سی پی ایل سی شیخ محمد ایوب نے دفتر سی پی ایل سی میں دو پارٹیوں کے درمیان مویشیوں کے لین دین میں 20لاکھ روپے رقم کے تنازعہ کے حل کے موقع پر گفتگو میں کہی اس موقع پر ممبر سی پی ایل سی محمد نعیم گادی بھی موجود تھے چئیرمین سی پی ایل سی شیخ محمد ایوب کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی کے قیام سے لیکر اب تک بلا تفریق سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کیے گئے ہیں اور اس ضمن میں کسی دباؤ کو برداشت نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے ویژن کے عین مطابق جلد اور فوری ریلیف دینے کیلیے سی پی ایل سی ٹیم ہر وقت کوشاں ہے اور کوشش ہے کہ سائلین کے معاملات کی جلد سماعت کرکے انہیں بروقت ریلیف دیا جائے تاکہ وہ ذہنی کوفت سے بچ سکیں چئیرمین سی پی ایل سی کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی اب تک 600سے زائد کیسز کا فیصلہ میرٹ پر کرچکی ہے اور یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا قبل ازیں انہوں نے بھکر سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں کے درمیان 20لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کے لین دین کے معاملہ کی سماعت کی اور دونوں پارٹیوں سے مفصل سماعت کے بعد دونوں پارٹیو ں کے درمیان صلح صفائی کرواتے ہوئے انہیں گلے ملوا دیا اور باہمی رضامندی سے تمام مسئلہ کو حل کردیا جس پر دونوں فریقین نے چئیرمین سی پی ایل سی شیخ محمد ایوب اور ڈی پی او عرفان طارق کا شکریہ اداکیا کہ جن کی بروقت مداخلت سے دونوں فریقین کورٹ کچہری کے چکروں سے بچ گئے ہیں
:پنجگرائیں میں گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج
)پنجگرائیں میں کاشتکاروں نے شوگر ملز کی طرف سے بروقت کریشنگ نہ کرنے پر احتجاج کیا کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان روایتی ہتکھنڈوں سے گنے کی فصل کو اونے پونے داموں خریدنا چاہتے ہیں حکومت ہنگامی بنیادوں پر شوگر ملز سے کریشنگ شروع کروائے 30 ایکڑ سے زائد گنا کی تیار فصل کاٹ کر کھلے میدان میں رکھی ہوئی ہے جو سوکھ رہی ہے موجوہ تبدیلی کی دعوےدار حکومت سابقہ حکومت کی طرح کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کر رہی ہے
بائیس سالہ شیر خوار بچی کی ماں نے غربت اور گھریلو حالات سے دلبرداشہ ہو کر خودکشی کر لی
نواحی علاقہ پنجگرائیں میں 22 سالہ شادی شدہ لڑکی نے زہر پی کر خود کشی کر لی زرائع کے مطابق (ن) نامی لڑکی کی تقریبا ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ شیر خوار بچی کی ماں تھی غربت اور گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر زہر پی لیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ٹحصیل ہسپتال دریاخان منتقل کر دیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
تبدیلی والی سر کار نے 100دن کی کارکردگی میںمایوس کیا امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز
امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز نے کہا ہے کہ تبدیلی والی سر کار نے 100دن کی کارکردگی میںمایوس کیا ۔ان 100دنوں میں 100یوٹرن لیے ہیں۔100فیصد مہنگائی بڑھائی ہے۔تبدیلی کے سہانے خواب دکھانے والی حکومت نے مہنگائی کا سونامی دیا ہے۔50لاکھ گھر دینے والوں نے خیمے لگا دیے ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں کی تبدیلی نے بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔کسانوں کو خوشحالی دینے والوں نے کھاد ،ڈیزل،پٹرول،بجلی مہنگی کردی چھوٹا کاشتکار زرعی بینک کے واجب الادا قرضے ادا کرنے سے قاصر ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کو خودکشی قرار دینے والوں نے آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکا دیا۔مدینہ کی ریاست بنانے والے قادیانیوں کو مشیر بنایا۔ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی۔حضورپاکۖ کی شان میں گستاخی کرنے والی آسیہ ملعون کو رہا کیا۔انہوں نے کہا نئے پاکستان میں تبدیلی اور سونامی قوم نے دیکھ لی ہے
ڈپٹی کمشنر/ ایڈیشنل کین کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلع کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا
ڈپٹی کمشنر/ ایڈیشنل کین کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلع کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ کسانوں کو معاشی طورپر مضبوط کیا جاسکے ۔انہوں نے یہ بات ضلعی کسان بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ،اے سی دریاخان اسد چانڈیہ ،اے سی منکیرہ شاہد عباس ،محکمہ زراعت کے افسران ، دریاخان شوگر ملز کی انتظامیہ اور ضلعی کسان بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔اجلاس میںضلعی کسان بورڈ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوضلع میںدرپیش کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے انکے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے دریا خان شوگر ملز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کرشنگ سیزن کا جلد ازجلد آغاز کریں تاکہ گنے کے کاشتکاروں کا معاشی نقصان نہ ہونے پائے۔ڈپٹی کمشنر/ ایڈیشنل کین کمشنروقاص رشید نے دریاخان شوگر ملز کی انتظامیہ سے کہاکہ کرشنگ سیزن کے جلد آغاز نہ کرنے کی صورت میں انکے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے تمام تر امور پر حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عملددآمد یقینی بنایا جائے گا
Saturday, December 1, 2018
بھکر پولیس کا معاشرتی جرائم کے خلاف کریک ڈائون منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد گرفتار
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے احکامات کی روشنی میںبھکر پولیس نے متعدد کاروائیوں کے دوران منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد گرفتار کر لیے ایس ایچ صدر بھکر نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے خالد علی سے 20 لیٹر شراب برآمد کی ایس ایچ او دُلے والا نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے ذوالفقار علی سے ایک کلاشنکوف مع 10 کارتوس اور جمشید عباس سے رائفل 303 بور مع 3 کارتوس برآمد کیے ۔ جبکہ دوران جنرل ہولڈ تلاشی کرنے پر محمد افضال سے 300 گرام چر س برآمد ہوئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران عبدالقیوم سے 20 لیٹر شراب، عنایت اللہ سے رائفل 7MM اور محمد افتخار سے بندوق 12 بور مع 5 کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزمان کے مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
بھکر شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد مصطفیٰۖ کا مرکزی و عظیم الشان جلوس مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ فرید نگر بہل روڈ بھکر سے برآم...
-
ڈی پی او بھکر نے زیر تفتیش مقدمات اور ہر تھانہ کی انفرادی کارکردگی چیک کرنے کیلئے سرکل وائز میٹنگز طلب کرلیں۔ ہر سرکل کی علیحدہ میٹنگ میں مت...