ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر کلورکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران سلیمان ولد غلام محمد زرگر سے پسٹل 30 بور مع 5 کارتوس اور محمد اسلم ولد شیر محمد کانجو سے 450 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ چھان بین اور سکریننگ کے عمل کے دوران گھروںکی تلاشی لی گئی اور SVAS اور بائیومیٹرک ویر ی فکیشن سسٹم کی مدد سے مشکوک افراد کی تصدیق عمل میں لائی گئی۔ اس کاروائی کے دوران5 مجرمان اشتہاری ذوالفقارمیبل، افضل بی بی، زرینہ بی بی، ہاجرہ بی بی اور مسرت بی بی کو گرفتارکیا گیا۔ 13 مشکوک افراد کو بعد از سافٹ سکریننگ ،تصدیق عمل میں لاتے ہوئے فارغ کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصدمعاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ ضلع بھر میں تسلسل کے ساتھ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ ان کاروائیوں میںمنشیات وناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حمل پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...

No comments:
Post a Comment