Thursday, December 6, 2018

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے فورنزک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد


ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران  کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈی پی او بھکر عرفان طارق تھے جبکہ دیگر مقرر شرکاء میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، ڈی ایس پی پرویز احمد خان، ڈی ایس پی  لیگل ملک ظفر عباس، ڈاکٹر فرید صاحب PFSA سرگودہا اور ڈاکٹر فاخر صاحب PFSA سرگودہا شامل تھے۔ ورکشاپ میں ایس ایچ اوز سمیت دیگرتفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس ورکنگ کے حوالے مختلف موضوعات مثلاً تفتیش کا طریقہ کار، مثل رائٹنگ، چالان مرتب کرنے کا طریقہ، شواہد جمع کرنا، جنرل ڈسکشن اور سوالات متعلق PFSA  موضوع بحث رہے۔  اس موقع پر ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ورکنگ میں نئی جہتوں پر انداز تفتیش وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی کی دستیابی سے بہت سے جرائم کو ٹریس کرنے میں اور مجرمان کی گرفتاری میں بہت مدد ملتی ہے۔ نئے طریقہ کار سے آگاہی پولیس افسران کیلئے فرائض کی انجام دہی میں انتہائی سودمند ثابت ہورہی ہے۔ انھوں نے PFSA کے ایکسپرٹس کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پنجاب پولیس میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مفید ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...