Friday, December 7, 2018

بھکر پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔منشیات فروش گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، جواری رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے۔

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر بھکر پولیس معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی میں مصروف عمل ہے۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کلورکوٹ نے دوران گشت پڑتال 2 ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ اخلاص خان سے پسٹل 30 بور مع 2 کارتوس اور مینائی خان سے پسٹل 30 بور مع 4 کارتوس برآمد ہوئے۔ایس ایچ او منکیرہ ملک اختر بگا نے چیکنگ کے دوران ضمیر عباس سے 300 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف 
مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
ایس ایچ او صدر دریا خان انسپکٹر محمد حسین نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا۔ اس دوران مرغ لڑائی پر جواء کھیلنے والے 2 ملزمان رنگے ہاتھوں موقعہ سے گرفتار کرلیے گئے۔ جبکہ جوئے پر لگی رقم ، 2 موٹر سائیکل اور 2 موبائل بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمے کا اندراج کردیا گیا اور مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔  

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...