Friday, December 7, 2018

دریاخان میںصوبائی حکومت کی قیمتی اراضی فروخت کردی گئی ریونیو بورڈ اور تحصیل انتظامیہ شہریوں سے مبینہ لاکھوں روپے ہتھیانے والے افراد کے خلاف کاروائی نہ کرسکی

دریاخان میںصوبائی حکومت کی قیمتی اراضی فروخت کردی گئی ریونیو بورڈ اور تحصیل انتظامیہ شہریوں سے مبینہ لاکھوں روپے ہتھیانے والے افراد کے خلاف کاروائی نہ کرسکی دریاخان شہر میں صوبائی حکومت کی 67کنال 9مرلے اراضی پر ستر سالوں سے کچھ بااثر خاندان قبضہ کرکے سالانہ فصل کی صورت میں لاکھوں روپے کما تے رہے ہیں اس قبضہ شدہ رقبہ میں سے اسٹامپ پیپرز پر 38کنال سے زائد رقبہ لاکھوں روپے کے عوض فروخت کردیا گیا جس میں ذیادہ متاثرہ غریب لوگ ہیں جن کو باضابطہ انتقال کرانے کے معاہدے بھی کئے لیکن سرکاری اراضی کی واگزاری مہم کے دوران اس رقبہ کو تحصیل انتظامیہ نے اپنے قبضہ میں لے کر لاہور رپورٹ کردی ہے لیکن تاحال سرکاری رقبہ لاکھوں روپے کے عوض دھوکہ دہی اور فراڈ سے فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی ہے کئی متاثرہ افراد رقم اور رقبہ سے محروم ہوچکے ہیں ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس قبضہ کرنے والے خاندانوں کے افراد نے رقبہ کی منتقلی کے لئے ریونیو بورڈ میں کیس دائر کیا ہوا ہے متاثرہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری رقبہ فروخت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...