Wednesday, December 5, 2018
بھکر پولیس کی کاروائی منشیات ناجائز اسلحہ برآمد خاتون سمیت چار عدالتی مفرور ایک اشتہاری ملزم گرفتار
ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے احکامات کی روشنی میں بھکر پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی کی اس دوران ایس ایچ او سٹی دریا خان نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم عبدالرحمن سے 490 گرام چرس برآمد کر لی۔ایچ ایس او کلورکوٹ نے ملزم محمد سلیمان سے ایک کاربین 12 بور مع 2 کارتوس اور محمد اسلم سے 450 گرام چرس برآمد کی۔ایس ایچ او سٹی بھکر نے بھکر شہر اور گردونواح کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران ایک مجرم اشتہاری محمد ممتار کو گرفتار کیا گیا جبکہ 4 عدالتی مفرور مجرمان محمد عامر چوہان، آفاق احمد پٹھان، مشتاق حسین اعوان اور سونیا کو بھی گرفتار کیا گیا۔ چھان بین کے دوران محمد عمران سے 225 گرام چرس بر آمد کی گئی۔ 17 مشکوک افراد کی بذریعہ SVAS سسٹم اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلیئرنس فارغ کر دیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment