Sunday, December 9, 2018

:ایجو کیٹرزاساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے PTUاپنی کوششیں جاری رکھے گی ملک اصغر حسین گورچھہ۔

ر ملک اصغر حسین گورچھہ نے کہا ہے کہ نئے اعلیٰ تعلیم یافتہ ایجوکیٹرز اساتذہ کے محکمہ تعلیم میں آنے سے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور تعلیمی معیار میں بہتری آئی ہے۔جدید تقاضوں کے مطابق ایجوکیٹرز اساتذہ کی تعلیم و تدریس سے بچوں کے تعلیمی معیار میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔افسران محکمہ تعلیم ان کی حوصلہ افزائی کریں۔دوران معائنہ افسران محکمہ تعلیم و مانیٹرنگ اہلکاروں کا وزٹ اساتذہ کے ساتھ جمہوری رویہ اپنایا جائے اور آمرانہ رویہ سے اجتناب کیا جائے۔2018ئ کے ایجو کیٹرز کے باہمی تبادلہ جات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔2014ئ کے ایجوکیٹرز کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔اساتذہ کے تبادلہ جات اور محکمانہ پروموشن میں میرٹ اور سنیارٹی کو   ملحوظ خاطر رکھا جائے۔کسی ٹیچر کے ساتھ حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔دور دراز علاقہ جات کے سکولوں میں تعینات ایجوکیٹرز کے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے PTUاپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ضلعی صدر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ محکمہ پروموشن کی DPCکی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے۔PECکے امتحانات کی مارکنگ اور امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا معاوضہ جلد ادا کیا جائے۔سر گودھا بورڈ کے حکام کو بھی چاہیے کہ میٹرک اور F.Aکے امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کا معاوضہ بھی جلد اداکرنے کا انتظام کریں۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...