Sunday, December 9, 2018
مقامی ارکان اسمبلی حکومتی شخصیات کے ساتھ محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک ،جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز
جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک ،جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز،پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ اور رستم علی ساقی نے کہا کہ مقامی ارکان اسمبلی حکومتی شخصیات کے ساتھ محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔فوٹو سیشن کے ذریعے اپنے ضلع کی عوام پر تاثر دیا جاتا ہے ہمارے بہت تعلقات ہیں۔عوام کو اپنے مسائل کا حل چاہیے۔مقامی سطح پر بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ڈاکٹرز کی کمی ہے۔ملتان سے براستہ بھکر راولپنڈی ٹرینوں کی بندش ہے جس سے عوام کافی تکلیف میں ہے۔تھل میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کا دعوہ محض خواب بن گیا ہے۔حکومت کی 100دن کی کارکردگی بھی 100فیصد صفر رہی ہے۔اس طرح مقامی ارکان اسمبلی 100فیصد ناکام نظر آرہے ہیں۔صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔شہری سطح پر مسائل بڑھ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ارکان اسمبلی عوام کے ساتھ مذاق بند کریں فوٹو سیشن کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی کام کریں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment