Sunday, December 9, 2018

برصغیر میں اسلام کی اشاعت خواجگان چشت کا عظیم کارنامہ ہے مخدوم اہل سنت حاجی سید عارف حسین قدوسی

برصغیر میں اسلام کی اشاعت خواجگان چشت کا عظیم کارنامہ ہے۔ان نفوس قدسیہ سے اسلام کا صحیح تشخص پیش کیا قیامت تک یہ مرادات حق کا نشان بن کر قائم رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار مخدوم اہل سنت حاجی سید عارف حسین قدوسی نے عرس خواجگان چشت کی مقدس تقریب سے جامعہ انوارِ رضا جامعہ فریدیہ بھکر میں اجتماع سے کیا جس کا اہتمام انجمن غلامان مصطفیٰ ۖ نے کیا۔نقابت سید علی حسنین چشتی ترجمان اہل سنت نگرانی محمد رئیس دھلوی نے کی۔تلاوت حافظ منظور نورانی ،محمد عمران قادری،سید محسن نظامی ،اشرف سلطان ،سید دانش رضا ،سید شاہزیب ندیم ،محمد شبیر چوہدری اور دیگر نے نعت پڑھ کر محافل پاک کی برکات سمیٹی۔بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ ۖ چشت نے اس محفل پاک میں شرکت کی صلوٰة وسلام ختم خواجگان ہوا۔آخر میں ملک و ملت، امن و امان ،عظمت اسلام، استحکام پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی اجتماعی دعا ہوئی۔شہدائے اسلام پاک فوج پولیس کے لئے دعا کی گئی۔لنگر چشت تقسیم کیا گیا۔یاد رہے کہ یکم ربیع الاول سے محافل پورے ضلع میں انجمن غلامان مصطفیٰ ۖ کے زیر اہتمام شروع ہوئیں جو 11ربیع الثانی تک جاری رہیں گی۔ان محافل نے امن واتحاد بین المسلمین کے لئے ضلع میں اہم کردار ادا کیا ہے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...