Monday, December 17, 2018
محکمہ بہبود آبادی بھکرکے زیر انتظام خانہ بدوش کمیونٹی کیساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا
ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی بھکرکے زیر انتظام خانہ بدوش کمیونٹی کیساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔اسموقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے میں باوقار مقام دلانے کیلئے والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ بچوں کی پیدائش میں تین سال کا وقفہ ماں بچے کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے جبکہ کم عمری کی شادی سے بچیوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ نفسیاتی اور جسمانی طور پر مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتی ہیں ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرنے کہا کہ جسمانی صحت کیلئے صفائی کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔اس موقع پر شرکاء نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے اور انکی صحت و صفائی کابھی بھرپور خیال رکھیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment