Monday, December 17, 2018

ضلع بھکرمیں انسداد گداگری مہم کے سلسلہ میں سکولز اور کالجز کی سطح پر آگاہی سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھکرمیں انسداد گداگری مہم کے سلسلہ میں سکولز اور کالجز کی سطح پر آگاہی سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس حوالہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات بلوچ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر  کی خصوصی ہدایت پر انسداد گداگری مہم کو موئثر بنانے کیلئے تمام ترسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں عوامی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع کے مختلف مقامات پر پینافلیکیسیزاوربینرز آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ گداگری کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے مزید کہاکہ گداگری جیسی معاشرتی برائی کے خاتمہ کیلئے عوام اور تمام سرکاری محکمے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے بھر پورتعاون کریں تاکہ گداگری کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...