Friday, December 14, 2018
:کوٹلہ جام میں 7 سالہ بچے کی گمشدگی مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی
کوٹلہ جام میں 7 سالہ بچے کی گمشدگی کا واقعہ۔ ڈی پی او بھکرعرفان طارق فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئیمسمی محمد شکیل سکنہ کوٹلہ جام نے تھانہ صدرمیں درخواست دی کہ اسکا 7 سالہ بیٹا محمد حبیب سکول گیا اور اس کے بعد لا پتہ ہوگیا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی ڈی پی او بھکر نے مقدمے کے فوری اندراج کا حکم دیتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان اور ایس ایچ او صدر امیرعبداللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او بھکر نے اس سکول کا وزٹ بھی کیا جہاں سے بچہ لاپتہ ہوا۔ لواحقین سے ملے اور انھیں بچہ تلاش کرنے کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی پی او صدر بھکر کے زیر قیادت، ایس ایچ او صدر، تفتیشی افسر اور کرائم سیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ہر ممکن کوشش اور میسر وسائل استعمال میںلاتے ہوئے بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment