Friday, December 14, 2018

دریاخان مصالحتی کمیٹی نے مشکل ترین معاملات کو حل کراکے شہر و علاقہ میں بھائی چارے کو مضبوط بنایا ہے کنوئیر زبیر محمود مغل

دریاخان مصالحتی کمیٹی نے مشکل ترین معاملات کو حل کراکے شہر و علاقہ میں بھائی چارے کو مضبوط بنایا ہے ان خیالات کا اظہار کنوئیر زبیر محمود مغل اور ڈپٹی کنوئینر ملک ریاض سیال نے نذراں مائی کی درخواست کی سماعت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ درخواست میں جھوک کھچی کے کونسلر محمد نواز کھر پر الزام تھا کہاس نے نذراں مائی کے گھر گھس کر گالی گلوچ اور نازیبا الفاظ کہے ہیں جس کی تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی گئی اور تھانہ نے مصالحتی کمیٹی کو بھیج دی ہر دو فریقین کو سنا گیا اس مسلہ سے علاقہ میں سخت تناو کا اندیشہ لاحق ہوگیا تھا کونسلر محمد نواز نے الزام علیہان کی طرف سے حلف دیا کہ وہ نہ گھر میں گھسے ہیں اور نہ ہی خاتون سے گالی گلوچ کی ہے مصالحتی کمیٹی نے ہر دو فریقین کے درمیان تنازعہ ختم کرادیا ہے اس موقع پر دیگر ممبران ملک مہرالدین ایوبی،زبیر محمودانصاری بھی موجود تھے کنوئینر نے کہا ہے کہ ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایت پر مصالحتی کمیٹی بروقت انصاف کی فراہمی اور اہم معاملات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کئے ہوئے ہیں 

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...