Monday, December 17, 2018

سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھکر کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھکر کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ تھے ۔اس موقع پر اے ڈی سی آرعابد حسین بھٹی ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد ارشاد ،ڈی ای او سکینڈری ملک مسعود ندیم ،ڈپٹی ڈی او سکینڈری سیما انجم ،سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک حسین بخش ،دیگر اساتذہ ،سول سوسائیٹی اور مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی یاد میں منعقد کی گئی یہ تقریب قومی یکجہتی کامظہر ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور پاک سرزمین پر آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔تقریب سے سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد ارشاد ،ڈی ای او سکینڈری ملک مسعود ندیم اور ڈپٹی ڈی او سکینڈری سیما انجم نے بھی خطاب کیا اور سانحہ پشاور کے شہداء کی عظیم قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شہدائے پشاور کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغمے اور تقاریربھی پیش کیں ۔تقریب میں اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ ،اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران نے شہدائے سانحہ پشاور کی یادمیں گل پاشی کی اور شمعیں بھی روشن کیں ۔تقریب کے اختتام پر شہدائے پشاور کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...