Monday, December 17, 2018
سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار
امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک ، جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز ، نائب امیر پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ کہا ہے کہ سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو گزشتہ چار سال سے پاکستان سے محبت کے جرم میں آج بھی پھانسیوں کے پھندوں پر لٹکایا جارہا ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت بھارت کے ہاتھوں کھلونا بن گئی ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کے فوج کے شہداء اور جماعت اسلامی بنگلہ دیشن کے شہداء کی مشترکہ قبریں آج بھی وہاں موجود ہے ۔ اب تک پاکستان کے ساتھ محبت کے جرم کی سزا جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو پھانسیوں کی صورت میں دی جارہی ہے۔ آرمی پبلک سکول میں ننھے بچوں کے ساتھ جو خون کی ہولی کھیلی گئی وہ انسانیت کے ماتھے پر بد نما دھبہ ہے آرمی پبلک سکول کے بچوں نے قربانی دیکر پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ۔ ان شہداء نے ملک و قوم کو بچانے کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment