Tuesday, December 18, 2018

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات پر موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف تھانہ صدر بھکر پولیس کا کریک ڈائون ملزم کی نشاندہی پر درجنوں موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے۔

ی پی او بھکر شائستہ ندیم نے کرائم فگرز کا جائزہ لینے کے بعد جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ضلع بھر میں موٹر سائیکل چور گینگ متحرک ہے جسکی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ کی عوام اپنے وسیلہ نقل و حمل سے محروم ہورہے ہیں۔ ان وارداتوں کا فوری طور پر تدارک کیا جائے اور چوری شدہ موٹر سائکلز برآمد کیے جائیںاس ضمن میںایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان کے زیر نگرانی  ایس ایچ او صدر بھکر امیر عبداللہ خان نے ملزم اللہ بخش عرفت کامران ولد خادم حسیں قوم بلوچ سکنہ جھوک حافظ والی سے دوران تفتیش نشاندہی پر 15 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ ملزم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے جس سے مزید ریکوری متوقع ہے۔ مذکورہ ملزم کے خلاف نامزد مقدمہ 563/18 تھانہ صدر بھکر درج کیا گیا تھا اور گرفتاری و ریمانڈ جسمانی کے دوران  ملزم نے تسلیم کیا کہ وہ گینگ کی صورت میں بھکر کے مختلف علاقہ جات سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں فروخت کرتے تھے۔ مزید انکشاف میں اس نے بتایا کہ کچھ موٹر سائیکل وہ فروخت کر چکے ہیں اور باقی اس کے گھر واقع جھوک حافظ والی کے قریب گنے میں چھپائے گئے ہیں۔ ملزم کو ساتھ لیکر تھانہ صدر بھکر پولیس نے موٹر سائیکلز برآمد کر لیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے اور مزید موٹر سائیکلز برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ باقی ملزمان کو بھی ٹریس کیا جارہا ہے۔ موثر کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او صدر بھکر اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...