Friday, December 14, 2018
ڈپٹی کمشنربھکر وقاص رشید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا
ڈپٹی کمشنربھکر وقاص رشید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جسکی صدارت اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ نے کی ۔انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کے دفاتر میں متعلقہ قواعد وضوابط کی کامل پیروی سے سروس ڈلیوری میں حسب منشاء اضافہ کیاجاسکتا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان لیگل پالیسی کو پوری طرح ملحوظ رکھیں تاکہ انتظامی امور میں کسی قسم کا سقم باقی نہ رہے ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اے ڈی سی جی نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ مفاد عامہ کے جملہ امور میں متعلقہ دائرہ کار کے قوانین پر گرفت مضبوط بنائی جائے ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری محکموں کی کپیسٹی بلڈنگ میں ہر ممکن معاونت و راہنمائی فراہم کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کا مقصد بھی یہی ہے کہ محکمہ جات لیگل کیسزمیں اپنی کارکردگی مزید موئثر بناسکیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment