ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی زیر صدارات میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، جملہ ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز ، کرائم سیل ، PO سیل ،انچارج پولیس چوکیات اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سرکل اور تھانہ وائز پریزینٹیشن میں ہر مقدمہ کے متعلق انفراد ی طور پر ڈسکس کی گئی ۔ اس دوران ڈی پی او نے زیر التواء مقدمات، امسال سابق سے کرائم کا تقابلی جائزہ اور ملزمان کی گرفتاری و چالان کے متعلق استفسار کیا۔ منشیات و ناجائز اسلحہ کی برآمدگی، سود خوروں کے خلاف کاروائی، جواریوں کی گرفتاری اور اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مزید براں جن کیسسز کے متعلق ٹائم فریم مختص کیا گیا تھا ان کی پراگرس کے متعلق باز پرس کی گئی۔ سنگین مقدمات، مغویہ خواتین کی بر آمدگی اور جنسی تشدد کیسسز کی بابت ٹیمیوں کی تشکیل اور پیش رفت کے متعلق بھی دریافت کیا گیا۔
کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر مقدمات کے متعلقہ تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ نمایاں اور قابل قدر کاروائی کرنے پر 7 پولیس افسران کو تعریفی اسناد و نقد انعامات دیے گئے جن میں فاروق احمد خان ایس ایچ او کلورکوٹ، ایس آئی فیصل محمود انچارج چوکی خانسر، محمدحسین ایس ایچ اوصدر دریا خان، اے ایس آئی حبیب اللہ تھانہ جنڈانوالہ، ایس آئی ناصر حسین تھانہ بہل، ایس آئی عبدالغفور تھانہ بہل اور اے ایس آئی ذوالفقار علی تھانہ صدر دریا خان شامل ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment