Thursday, December 13, 2018

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے مارکیٹ میں کھادوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کیمطابق ریگولیٹ کرے گی

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے مارکیٹ میں کھادوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کیمطابق ریگولیٹ کرے گی اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوںنے یہ بات ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے جلاس کی صدارت کرتے ہوء ے کہی ۔اجلا س میں محکمہ زراعت, لائیوسٹاک ،واٹرمینجمنٹ ،اری گیشن ،کوآپریٹیوز،انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران ،کسان بورڈ کے نمایندگان ،فرٹیلائزرز اور پیسٹی سائیڈز ڈیلرز نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ مارکیٹ میں سخت چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھتے ہوئے کھادوں کے سرکاری نرخوں کامکمل نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور زائد قیمت پرکھادیں فروخت کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیاجائے گا ۔انہوںنے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ کھاد ڈیلرز ہرگز کاروبار نہیں کرسکیں گے ۔انہوںنے محکمہ زراعت کے بطور انسپکٹرز اختیارات کے حامل افسران کو ہدایت کی کہ کھادوں کے سرکاری طور پر مقررہ نرخوں کی فہرستیں کھاد ڈیلرز کی دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائی جائیں تاکہ کاشتکار مکمل آگاہی حاصل کرسکیں اور کوئی ڈیلرانکا استحصال نہ کرسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی مشاورتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس ایک ہفتے کے اندر منعقد کیا جائے گا جس میں آج کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا#

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...