پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے عامر عناٸت خان شہانی نے ”علاقہ کو ترقی دو“ کو اپنا اگلے پانچ سال کا منشور قرار دیتے ہوٸے کہا کہ جو مشن چُن لیا، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ ہمارے پینل کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ضلع کی ترقی اور خدمت کی سیاست ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔
ضلع بھکر کی ترقی اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے کارکنوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے۔ تعلیم گزشتہ پانچ سال میں بھی ہماری اولین ترجیح تھی اور ان شاء اللہ اب بھی پہلی ہماری ترجیحی تعلیم کو عام کرنا اور تعلیمی سہولیات کو شہر سے گاٶں تک مساوی انداز میں پہنچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گومل یونيورسٹی کے بھکر میں قاٸم سٹڈی سنٹر کے تحت ہونے والی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوٸے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم اور عوام بالخصوص نوجوانوں کی عوامی خدمت محاذ کیساتھ بے تحاشہ محبتوں کی مرہون منت ہیں ہم نے جو مشن چن لیا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گزشتہ دور کی طرح اس بار بھی ہمارے منشور کے 4 الفاظ ہوں گے ”علاقہ کو ترقی دو“ ، ہمارے سامنے اگر کسی کی حیثیت ہے تو وہ عوام ہیں کیونکہ ہم آج جو کچھ ہیں اپنے گروپ کے دوستوں اور عوام کی بے لوث محبت کی بدولت ہی ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013ء میں اہلیان حلقہ نے مجھے ایم پی اے منتخب کیا تھا الحَمْدُ ِلله گزشتہ پانچ سال میں نے ان کے ووٹوں کی لاج رکھی ان شاء اللہ اب اک بار پھر عوام نے انہیں جو ذمہ داری اور جو عزت دی ہے ان شاء اللہ ہمیشہ ان کی محبتوں کا مقروض رہونگا اور گزشتہ پانچ سال سے زیادہ بہتر انداز میں اگلے پانچ سال آپ کی خدمت کریں گے۔
الحَمْدُ ِلله اک ارب سے زاٸد کی لاگت سے بھکر شہر کی سیوریج پر کام زور و شور سے جاری ہے جسکے ثمرات 2019 کے آخر تک عوام کو ملنا شروع ہو جاٸیں گے جبکہ فروری کے پہلے ہفتہ میں ہم ان شاء اللہ سٹی ہسپتال نزد ڈاکخانہ بھکر شہر اور فاریسٹ پارک خانسر روڈ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ان پروجیکٹ کے بھی فنڈز جاری ہو چکے ہیں ان شاء اللہ ہمارا عوام بالخصوص نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ آپ کو یونيورسٹی کا تحفہ بھی ہم موجودہ دور میں دینگے۔
آخر میں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ گومل یونيورسٹی سٹڈی سینٹر بھکر کے کوآرڈینیٹر سفیر اختر اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ان کے زیر سایہ طلبہ و طالبات نے تعلیم حاصل کرتے ہوٸے یونيورسٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف علاقہ کا نام روشن کیا بلکہ ادارے ، اساتزہ کرام اور والدین کا نام بھی روشن کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ سفیر اختر اعوان اور انکے رفقإ اس حوالہ سے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نٸے اور پرانے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں اتنی شاندار ، منفرد اور پروقار تقریب منعقد کی امید ہے اس پلیٹ فارم سے آٸندہ بھی ایسی تقریبات منعقد ہوتی رہیں گی۔
تقریب کے آخر میں گومل یونيورسٹی سٹڈی سینٹر بھکر کے کوآرڈینیٹر سفیر اختر اعوان نے تمام شرکاء بالخصوص مہمان خاص عامر عناٸت خان شہانی ، فہیم احمد خان میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ ، ملک عدنان حبیب ، سید سفیر حسین بخاری ، تنویر قمر گادی ، ڈاکٹر اکرم عزیز و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے آخر میں عامر عناٸت خان شہانی ایم پی اے بھکر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے اک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فہیم احمد خان ہمارے پرانے اور مخلص ساتھی ہیں اور جس بہترین انداز میں وہ بطور میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ نے گروپ کی جیت کیلٸے منظم انداز میں مہم چلاٸی اس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ ہماری جیت میں آپ سب میڈیا سے تعلق رکھنے والے دوست احباب کا بہت اہم کردار ہے اور یہ سب اسی صورت ممکن ہوا کہ فہیم احمد خان نے آپ اور ہمارے درمیان بہترین کوآرڈینیشن رکھی امید ہے مستقبل قریب میں بھی وہ گروپ کی بہتری کیلٸے ایسے ہی دل و جان سے کام کرتے رہیں گے۔
گومل یونیورسٹی سٹڈی سنٹر کے تحت ہونے والی تقریب کے آخر مہمان خصوصی عامر عناٸت خان شہانی و دیگر نے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کٸے۔
No comments:
Post a Comment