Tuesday, December 25, 2018
ڈاکٹر محمد نواز چھینہ نے کہا ہے کہ کسانوں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے شوگر ملوں کو فوری طور پر چالو کیا جائے۔ایک منظم سازش کے تحت شوگر مافیا کرشنگ سیزن شروع نہیں کر رہا
کسان بورڈ پنجاب کے رہنما ڈاکٹر محمد نواز چھینہ نے کہا ہے کہ کسانوں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے شوگر ملوں کو فوری طور پر چالو کیا جائے۔ایک منظم سازش کے تحت شوگر مافیا کرشنگ سیزن شروع نہیں کر رہا تا کہ کسان مجبور ہوکر سستے داموں میں گنا فروخت کرنا شروع کردے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کسان بورڈ بھکر کے نصر اللہ خان ،رانا وقار حیدر ،رانا غلام مرتضیٰ ،رانا خلیل احمد پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔کسانوں کی سال بھر کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،کاشتکاروں کو سہولیات فرا ہم نہ کی گئیں تو آئیندہ برس کماد کی فصل کاشت نہ ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک گنے کے کاشتکاروں کو مل مالکان کی طرف سے پچھلے سال کی ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد،بیج اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے،5 روپے فی یونٹ ملنے والی بجلی کی قیمت 18روپے فی یونٹ تک جا پہنچی ہے۔غریب کسان کی پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔اگر یہ ہی صورتحال رہی تو آئیندہ برسوں میں کسان کماد کی کاشت کرنا بند کر دیں گے جس کے نتیجے میں آنے والے خطر ناک غذائی بحران سے نمٹنا حکمرانوں کے لئے مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذراعت کو بچانے کے لئے حکومت فوری طور پر کسانوں کے لئے رعایتی بجلی ،کھاد اور بیج کی فراہمی کا اعلان کریں اور کسانوں کو اپنی ذراعت کو بہتر بنانے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔تمام شوگر ملز کو CBRکے بجائے کاشتکاروں کو بذریعہ چیک ادائیگی کرنے کا پابند کیا جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment