Tuesday, December 25, 2018

ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا

جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع بھکر صدر محمد کامران مغل ،محمد سلیمان آفریدی ،شہاب الدین ،وسیم حیدر پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔سکولوں کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت لمحہ فکریہ ہے۔اس گھنائو نے کاروبار میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے چشم کشا اعداد و شمار نے حقیقت حال کھول کر رکھ دی ہے۔ہم سب کو مل کر اپنی نوجوان نسل کو نشے کی علت سے بچانا ہوگا۔والدین اور اساتذہ کی زمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو نسلنگ کریں۔نوجوان نسل اس ملک کا قیمتی سر مایہ ہے ان کی اخلاقی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا۔منشیات کے حوالے سے موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے اور صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر اس حوالے سے کڑی نظر رکھی جائے۔ 

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...