Tuesday, December 25, 2018

معاشرتی جرائم کے خلاف پولیس کاروائی تیز کردی گئی

ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر معاشرتی جرائم کے خلاف پولیس کاروائی تیز کردی گئی۔ ایس ایچ او منکیرہ نے مخبر کے اطلاع پر ہمراہ پولیس پارٹی محلہ قریشیانوالہ منکیرہ میں واقع جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا۔ موقع سے 7 جواری احمد نواز، محمد حسن، کوثر حسین، ثمر عباس، اللہ بخش ، غلام علی اور محمد اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان تاش کے پتوں پر جواء کھیل رہے تھے۔ جوئے کی رقم مبلغ 13300 روپے بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔  موثر کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...