Monday, December 3, 2018

معزوروں کا عالمی دن 20 سالہ معزور مفلوک الحال نوجوان کلیم اللہ کسمپرسی اور تنگدستی کی حالت میں معاونت کے حصول کا منتظر ایڑھیاں رگڑ رگڑ دم توڑ گیا


دریاخان کا 20 سالہ معزور مفلوک الحال نوجوان کلیم اللہ کسمپرسی اور تنگدستی کی حالت میں معاونت کے حصول کا منتظر ایڑھیاں رگڑ رگڑ دم توڑ گیا مگر حکومت کی طرف سے اسے نہ تو ریلف ملا نہ ہی کسی قسم کی سہولت فراہم نہ کی گٸی معزور کلیم اللہ ولد محمد شفیق سکنہ فاروق آباد دریاخان کو معاونت و ریلیف کا لولی پاپ دیا گیا کہ معزوری والا قومی شناختی کارڈ بنانے کی تاکید کی گٸی کارڈ بننے کے باوجود کچھ نہ ہوسکا گزشتہ روز حکام کی توجہ کا منتظر کلیم اللہ ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا تاہم اسکے اہلخانہ نے اسکے علاج معالجہ کے لیے اپنی اوسط سے بڑھ کر کوششیں کیں مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ شرقی میں ادا کی گٸی تمام مکاتب فکر کے عوام و خواص کی کثیر تعداد نے شرکت کی

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...