Monday, December 3, 2018

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کا زیر التواء سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم۔ایس پی انوسٹی گیشن بھکر کی تعیناتی سے کیسسز کو حل کرنے میں مدد ملے گی

ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے ضلع بھر میں زیر التواء سنگین مقدمات کی امثلہ جات دفتر طلب کر لیں۔ تمام مقدمات کا جائزہ لینے کے بعدہر مقدمہ کی از سر نو میرٹ پر تفتیش جلد مکمل کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم پرویز خان کے زیر قیادت بننے والی ٹیموں میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، انچارج کرائم سیل اور تفتیشی افسران شامل ہیں۔ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی مثلاً موبائل ڈیٹا، فرانزک رپورٹس اور کریمنیل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم سے بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ 
اس موقع پر ڈی پی او بھکر عرفان طارق کا کہنا تھا کہ تفتیش میں تاخیریا عدم پتہ ، مسائل کا حل نہیں۔ انھیں ہر صورت مقدمات کی میرٹ پرجلد تفتیش مطلوب ہے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ان تمام مقدمات کی تفتیش کی سربراہی کریں گئے اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق لمحہ بہ لمحہ انھیں آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی محمد اکرم خان نیازی کی بطور ایس پی پروموشن اور بھکر میں بحثیت ایس پی انوسٹی گیشن تعیناتی خوش آئند ہے۔ وہ پہلے بھکر میں مختلف عہدوں پر بطور ڈی ایس پی کام کر چکے ہیں۔ اب ان مقدمات کی ذاتی طور پر نگرانی ان کی ذمہ داری ہے۔ انوسٹی گیشن کے معیار کو بہتر بنانا اور متاثرین کو جلد انصاف فراہم کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور تفتیش کے تمام امور کا جائزہ لینا ایس پی انوسٹی گیشن کی محکمانہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بھر پور کوشش ہے کہ تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس کی تفویض شدہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیا جائے۔ ان کے زیر نگرانی جملہ پولیس ورک کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جارہی ہے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...