Friday, December 7, 2018
ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ماہ نومبر میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 40 موبائل سروس یونٹس کیمپس کا انعقاد کیا گیا
ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کے زیر انتظام ماہ نومبر میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 40 موبائل سروس یونٹس کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 1482 مریضوں کو مفت فیملی پلاننگ اور جنرل ہیلتھ کی خدمات مہیا کی گئیں ۔اس موقع پر آنے والی خواتین کو ماں بچے کی صحت بارے آگاہی ،ماں بچے کی بہتر صحت کیلئے اولاد میں تین سال کے وقفے کی اہمیت ،بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ ،ذمہ دار والدین کے کردار ،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی بچے کیلئے ماں کے دودھ کی افادیت ،ڈینگی بخار اور حفاظتی تدابیر اور شجرکاری کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی ۔اسکے علاوہ ضلع میں قائم 38 فیملی ویلفیئر سنٹرز ،2 فیملی ہیلتھ کلینک ،29 سوشل موبلائزراور 73 کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز نے 4973 جنرل مریضوں کو مفت صحت کی خدمات فراہم کیں اور 12620 کلائنٹس کو فیملی پلاننگ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment