Friday, December 7, 2018
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ووٹ دینے کی عمر کو پہنچنے والے مردو خواتین شہریوں کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ ووٹ دینے کی عمر کو پہنچنے والے مردو خواتین شہریوں کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور ملک میں انتخابات کے موقع پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سیمینار کا انعقاد میونسپل کمیٹی ہال میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کے زیر اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین شہریوں ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک اللہ وسایا ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جمیل احمد اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق رائے دہی کا صحیح استعمال ملک کے عوام کے اپنے ہی مفاد اور جمہوری نظام کے استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔انہوںنے نیشنل ووٹرز ڈے پرآگاہی سیمینار کے انعقاد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کی عمدہ کاوش قرار دیا اور کہاکہ اس کی بدولت ووٹ کے اندارج اور ووٹ دینے کی اہمیت کا پیغام ضلع میں موثر طریق سے پہنچ پائے گا ۔انہوںنے شرکائے سیمینار سے کہاکہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی گھر گھر عام کی جائے ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک اللہ وسایا نے شرکائے سیمینار کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جاری خصوصی مہم کے تحت ووٹرز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اکتیس دسمبر 2018 تک اپنا ووٹ قومی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر منتقل کروالیں ورنہ اکتیس دسمبر کے بعد انکے ووٹ کو مستقل پتہ پر ٹرانسفر کردیا جائے گا ۔انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ مذکورہ سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سیمینار سے فہیم احمد خان ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جمیل احمد،ملک احمد خان ،ملک ظفر اقبال ،ڈاکٹر نثار احمد ملک اور محترمہ عاصمہ زیدی نے بھی خطاب کیا ۔انہوںنے ووٹ کی اہمیت ،ووٹ کے بروقت اندراج اور انتخابات کے موقع پر ووٹ ڈالنے کی قومی ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ووٹ کے صحیح استعمال میں جمہوریت کے استحکام کا راز پنہاں ہے ۔اس موقع پر محترمہ عاصمہ زیدی نے تجویز دی کہ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے ،ووٹ کے اندراج اور قومی ترقی و خوشحالی کے عمل میں ووٹ کی اہمیت بارے بھرپور آگاہی کے ضمن میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر کنونشن کا انعقاد کیا جائے ۔سیمینار کے آخر میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے زیر قیادت ایک واک بھی منعقد کی گئی جس کا مقصد نیشنل ووٹرز ڈے منانے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنا تھا #
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment