Monday, December 10, 2018

مدرسہ تعلیم القرآن گلزار مسجد محکمہ اوقاف دریاخان میں قرآن پاک کا حفظ کرنے والے طالب علم کامران نعیم کی دستار بندی مولانا محمد شاہد نے خطاب کیا

 مدرسہ تعلیم القرآن گلزار مسجد محکمہ اوقاف دریاخان میں قرآن پاک کا حفظ کرنے والے طالب علم کامران نعیم کی دستار بندی کی گئی اس موقع پر مولانا محمد شاہد نے تقریب سے دوران خطاب کہا کہ مدرسہ کے اساتذہ دن رات محنت کرکے ہر سال متعدد طلباء کو حفاظ کرام بنا رہے ہیں قرآن پڑھنے اور پڑھوانے والے خوش قسمت ہیں جو جنت میں اپنے گھر تعمیر کررہے ہیں جہاں دنیاوی تعلیم ضروری ہے وہاں دینی تعلیم بھی وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر قاری محمد ایوب نے کہا کہ امسال ہمارے مدرسہ سے پانچ طلباء نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کیا ہے اور دیگر متعدد طلباء بھی عنقریب حافظ قرآن ہو جائیں گے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...