Monday, December 10, 2018
:ڈی پی او بھکر کا جینڈر کرائم سیل بھکر کی رپورٹ پر ایکشن تین مغوی خواتین برآمد
ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے جینڈر کرائم سیل بھکر کی رپورٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی پی او متعلقہ سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیکر مغویہ خواتین کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ ان ٹیموں میں متعلقہ ایس ایچ او، تفتیشی افسر اور کرائم سیل سٹاف شامل تھے۔ ڈی پی او بھکر کی طرف سے یہ ٹاسک دیا گیا کہ کال ڈیٹا اور دیگر جدید تفتیشی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے مغویہ خواتین کو ٹریس کیا جائے اور متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اس ضمن میں کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی صدر سرکل بھکر کی سربراہی میں ٹیم میں شامل پولیس افسران نے تھانہ صدر بھکر کے مقدمہ میں مطلوب مسماة عابدہ جمشید کو ضلع ملتان سے حسب ضابطہ برآمد کیا۔ایک اور مقدمہ میں تھانہ صدر کے تفتیشی افسر نے مسماة راشدہ پروین کو تکنیکی بنیادوں تفتیش عمل میں لاتے ہوئے کوٹلی آزاد کشمیر سے برآمد کیاتھانہ سٹی بھکرکے مقدمہ میں مطلوب مسماة سحر بی بی کو تمام تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع راجن پور سے برآمد کیا گیامغوی خواتین کی بازیابی پر ڈی پی او بھکر نے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو شاباش دی ہے۔ اس حوالے سے کیسسز کی پیروی ، لمحہ بہ لمحہ آگاہی اور مدعیان سے مسلسل رابطہ رکھنے پر انچارج جینڈر کرائم سیل ایس آئی شریف گھلو کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔ ڈی پی او بھکر کا مزید کہنا تھا پولیس افسران جرائم کے خاتمے اور مقدمات کی تفتیش میں پوری محنت و ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
No comments:
Post a Comment