Monday, December 10, 2018
بلدیاتی الیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا متوقعہ بلدیاتی الیکشن میں جنرل الیکشن سے زیادہ اور واضح اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرینگے ایم این اے ڈاکٹر افضل خان
ہمارے مثبت طرز سیاست اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی بدولت مخالف گروپ سے جوک در جوک اہم کارکنان ، شخصیات اور دھڑے ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہم نے بلدیاتی الیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا ہے ان شاء اللہ متوقعہ بلدیاتی الیکشن میں جنرل الیکشن سے زیادہ اور واضح اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرینگے۔ مخالف گروپ سے اہم کارکنان و شخصیات کا ہمارے گروپ عوامی خدمت محاذ میں شامل ہونا ہماری 100 روزہ کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے محمد فہیم مغل کی رہاٸش گاہ پر اپنے اعزاز میں دی جانے والی اک پارٹی سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔ اس موقع پر محمد فہیم مغل نے اپنی برادری و ساتھیوں سمیت عوامی خدمت محاذ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمد فہیم مغل کے چچا ڈاکٹر مرزا ، محمد یوسف مغل وغیرہ کے علاوہ ملک برادری، اعوان برادری ، ملانہ برادری ، چھینہ برادری ، مہر سیال برادری کے سربراہوں نے بھی اپنی برادری و دوست احباب سمیت عوامی خدمت محاذ میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ عوامی خدمت محاذ کیطرف سے محمد اسلم خان ڈھانڈلہ ، اشفاق کامران ، معین گجر ، رانا مرتضی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سی ای سی ممبر طارق خان نیازی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت محاذ گروپ کل بھی چٹان کی طرح مضبوط تھا الحمداللہ آج بھی مضبوط ہے۔مخالفین کے ناقص کارکردگی اور نااہلی کے حقائق عوام کے سامنے ہیں دوغلے پن اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے جنرل الیکشن میں مسترد کیا ہے ہمارے سیاسی مخالفین کی ترقی کے زبانی جمع خرچ کے دعوے قابل شرم ہیں۔ انہیں فخر ہے کہ اسلم خان ڈھانڈلہ ، معین گجر ، اشفاق کامران اور رانا مرتضی جیسے قابل فخر ساتھی ہمارے گروپ کا حصہ ہیں اور اب محمد فہیم مغل و دیگر ساتھیوں کی شمولیت سے ہمارا گروپ مزید مضبوط ہو گیا ہے ۔اس موقع پر معین گجر کا کہنا تھا کہ وہ عوامی خدمت محاذ کیلٸے اپنی صلاحیتوں اور استعدات کے مطابق کام کرتے رہیں گے اور گروپ کے سپاہی بن کر اس کی حفاظت کرینگے اور متوقعہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی خدمت محاذ کی کامیابی کیلیے بھرپور کردار ادا کرینگےجبکہ محمد اسلم خان ڈھانڈلہ کا کہنا تھا کہ حسب سابق متوقع بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرینگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ محمد فہیم مغل انکی برادری و دیگر برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے گروپ میں شامل ہو کر ہمیں عزت بخشی۔اس موقع پر محمد فہیم مغل کا کہنا تھا کہ وہ واپس اپنے گھر آ گٸے ہیں اور ان شاء اللہ ہمارا یہ ساتھ ہمیشہ قاٸم و داٸم رہے گا اور ہم سب ساتھ رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔آخر میں انہوں نے دعوت میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment