Sunday, December 2, 2018

بھکر شہرمیں خانسر چوک تا دریا خان روڈ کے اندر آئرن سٹور ،ورکشاپ،ووڈ ورکس شاپ،انجینئرنگ وغیرہ کی دکانیں ورکشاپیں غیر قانونی طور پر بننے سے ارد گردکی آبادی اور وہاں 10تعلیمی اداروں کوخطرہ

بھکر شہر کی اہم شاہراہ خانسر چوک تا دریا خان روڈ کے اندر حدود کمیٹی ہر آئرن سٹور ،ورکشاپ،ووڈ ورکس شاپ،انجینئرنگ وغیرہ کی دکانیں ورکشاپیں غیر قانونی طور پر بننے سے ارد گردکی آبادی اور وہاں 10تعلیمی اداروں کو شدید نقصان وخطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیاA ہے کہ پنجاب سٹیٹ رولز 2009ئ کی شق نمبر 8کے مطابق کمرشل آبادی /علاقہ میں اشیاء کی خرید و فروخت کے متعلق کاروبار یا مختلف سروسز وغیرہ کے دفاتر قائم نہیں کیے جا سکتے ہیں۔لیکن دریاخان روڈ پر قانون کی کھلم کھلا  خلاف ورزی ہورہی ہے۔اس اہم شاہراہ پر آئرن ورکشاپ ،انجینئرنگ ورکشاپ،وغیرہ غیر قانونی طور پر قائم ہوگئی ہیں۔جوکہ مطابق قانون اس روڈ پر قائم نہیں ہوسکتے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھکر خاموش تماشائی بن گئی۔اس روڈ پر 10تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر اور رہائشی کالونیاں موجود ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور قائم ورکشاپوں کو ختم کر دیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...