ڈی پی او بھکر عرفا ن طارق کے ویژن کے مطابق عوام کو جلد ریلیف دینے کیلئے سی پی ایل سی ہر ممکن اقدامات کررہی ہے یہ بات چئیرمین سی پی ایل سی شیخ محمد ایوب نے دفتر سی پی ایل سی میں دو پارٹیوں کے درمیان مویشیوں کے لین دین میں 20لاکھ روپے رقم کے تنازعہ کے حل کے موقع پر گفتگو میں کہی اس موقع پر ممبر سی پی ایل سی محمد نعیم گادی بھی موجود تھے چئیرمین سی پی ایل سی شیخ محمد ایوب کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی کے قیام سے لیکر اب تک بلا تفریق سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کیے گئے ہیں اور اس ضمن میں کسی دباؤ کو برداشت نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے ویژن کے عین مطابق جلد اور فوری ریلیف دینے کیلیے سی پی ایل سی ٹیم ہر وقت کوشاں ہے اور کوشش ہے کہ سائلین کے معاملات کی جلد سماعت کرکے انہیں بروقت ریلیف دیا جائے تاکہ وہ ذہنی کوفت سے بچ سکیں چئیرمین سی پی ایل سی کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی اب تک 600سے زائد کیسز کا فیصلہ میرٹ پر کرچکی ہے اور یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا قبل ازیں انہوں نے بھکر سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں کے درمیان 20لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کے لین دین کے معاملہ کی سماعت کی اور دونوں پارٹیوں سے مفصل سماعت کے بعد دونوں پارٹیو ں کے درمیان صلح صفائی کرواتے ہوئے انہیں گلے ملوا دیا اور باہمی رضامندی سے تمام مسئلہ کو حل کردیا جس پر دونوں فریقین نے چئیرمین سی پی ایل سی شیخ محمد ایوب اور ڈی پی او عرفان طارق کا شکریہ اداکیا کہ جن کی بروقت مداخلت سے دونوں فریقین کورٹ کچہری کے چکروں سے بچ گئے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...

No comments:
Post a Comment