Wednesday, December 12, 2018

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، بھکر کی ہدایات کی روشنی میں بھکر پولیس کی منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی منشیات اسلحہ برآمد

)ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر بھکر پولیس کی معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس ضمن میں ایس ایچ او صدر بھکر امیرعبداللہ خان نے دوران ناکہ بندی چیکنگ ملزم رفیع اللہ سے 27 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم ارشد علی سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ3/4-EO مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ دُلے والا افضل خان نے دُلے والا اور اس کے مضافاتی علاقوں میںجرائم پیشہ افراد کی چھان بین کیلئے سرچ آپریشن کیا۔ جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن کی کاروائی میں حصہ لیا۔اس دوران احمد رمضان ولد حفیظ احمد نیازی سے پسٹل 30 بور مع 5 کارتوس برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمے کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران 13 مشکوک افراد کی بذریعہ SVAS و بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق عمل میںلائی گئی

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...