Wednesday, December 12, 2018

سبزی و فروٹ منڈیوں کو ہر شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا مارکیٹ کمیٹی سرکاری اراضی اور منڈی کی تعمیر کے لئے کسی قسم کی تاخیر نہ کرے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیو

اسسٹنٹ کمشنر دریاخان محمد اسد چانڈیو نے کہا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کو ہر شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا مارکیٹ کمیٹی سرکاری اراضی اور منڈی کی تعمیر کے لئے کسی قسم کی تاخیر نہ کرے تاکہ اندرون شہر مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور شہری صاف ستھری سبزی استعمال کر سکیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیو نے انجمن تاجران دریاخان کے صدر چوہدری عبدالستار،ممبر کوروامن کمیٹی تاجر رہنماء زبیر محمود مغل،ملک انتظار حسین شاکر،عبدالستار رحمن،ظہور احمد اور ملک مہرالدین ایوبی سمیت دیگر معززین شہر اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری ملک محمد عبداللہ اور دیگر عملہ سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اس وقت جو سبزی و فروٹ منڈیوں کی صورتحال ہے اس سے کئی مسائل کا سامنا ہے حکومتی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سرکاری منڈی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے لئے مارکیٹ کمیٹی کلورکوٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمین کی خریداری جلد از جلد کرے تاکہ سبزی و فروٹ آڑھتیان کو دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...