Wednesday, December 12, 2018

ملک کی بیوروکریسی بنیادی انسانی حقوق کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس بابر سلہری

بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے بابرسلہری صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس (انٹرنیشنل) نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر وزیراعظم کو بتایا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کے تمام عوامی شکایات سیل پوری طرح سے کام کرنے میں ناکام ہیں اور بیورو کریسی کی نظر ہیں۔ ملک کی بیوروکریسی بنیادی انسانی حقوق کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کے I.G پنجاب کا شکایت سیل چیف سیکرٹری کا شکایت سیل اور وفاقی وزارت پانی و بجلی کا سیل کام کرنے میں ناکام ہیں۔ جس پر وزیر اعظم عمران خا ن نے بتایا کے حکومت وقت کا مقصد عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے اور حکومت عملی طور پر کام کر رہی ہے۔ اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گی ہے جس میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...