Sunday, December 2, 2018
تبدیلی والی سر کار نے 100دن کی کارکردگی میںمایوس کیا امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز
امیرجماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار احمد ملک جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز نے کہا ہے کہ تبدیلی والی سر کار نے 100دن کی کارکردگی میںمایوس کیا ۔ان 100دنوں میں 100یوٹرن لیے ہیں۔100فیصد مہنگائی بڑھائی ہے۔تبدیلی کے سہانے خواب دکھانے والی حکومت نے مہنگائی کا سونامی دیا ہے۔50لاکھ گھر دینے والوں نے خیمے لگا دیے ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں کی تبدیلی نے بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔کسانوں کو خوشحالی دینے والوں نے کھاد ،ڈیزل،پٹرول،بجلی مہنگی کردی چھوٹا کاشتکار زرعی بینک کے واجب الادا قرضے ادا کرنے سے قاصر ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کو خودکشی قرار دینے والوں نے آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکا دیا۔مدینہ کی ریاست بنانے والے قادیانیوں کو مشیر بنایا۔ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی۔حضورپاکۖ کی شان میں گستاخی کرنے والی آسیہ ملعون کو رہا کیا۔انہوں نے کہا نئے پاکستان میں تبدیلی اور سونامی قوم نے دیکھ لی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
No comments:
Post a Comment