Sunday, December 2, 2018
ڈپٹی کمشنر/ ایڈیشنل کین کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلع کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا
ڈپٹی کمشنر/ ایڈیشنل کین کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہاہے کہ ضلع کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ کسانوں کو معاشی طورپر مضبوط کیا جاسکے ۔انہوں نے یہ بات ضلعی کسان بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ،اے سی دریاخان اسد چانڈیہ ،اے سی منکیرہ شاہد عباس ،محکمہ زراعت کے افسران ، دریاخان شوگر ملز کی انتظامیہ اور ضلعی کسان بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔اجلاس میںضلعی کسان بورڈ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوضلع میںدرپیش کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے انکے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے دریا خان شوگر ملز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کرشنگ سیزن کا جلد ازجلد آغاز کریں تاکہ گنے کے کاشتکاروں کا معاشی نقصان نہ ہونے پائے۔ڈپٹی کمشنر/ ایڈیشنل کین کمشنروقاص رشید نے دریاخان شوگر ملز کی انتظامیہ سے کہاکہ کرشنگ سیزن کے جلد آغاز نہ کرنے کی صورت میں انکے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے تمام تر امور پر حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عملددآمد یقینی بنایا جائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...

No comments:
Post a Comment