Saturday, December 1, 2018

بھکر پولیس کا معاشرتی جرائم کے خلاف کریک ڈائون منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد گرفتار

ڈی پی او بھکر عرفان طارق کے احکامات کی روشنی میںبھکر پولیس نے متعدد کاروائیوں کے دوران منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد گرفتار کر لیے ایس ایچ صدر بھکر نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے خالد علی سے 20 لیٹر شراب برآمد کی ایس ایچ او دُلے والا نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے ذوالفقار علی سے ایک کلاشنکوف مع 10 کارتوس اور جمشید عباس سے رائفل 303 بور مع 3 کارتوس برآمد کیے ۔ جبکہ دوران جنرل ہولڈ تلاشی کرنے پر محمد افضال سے 300 گرام چر س برآمد ہوئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران عبدالقیوم سے 20 لیٹر شراب، عنایت اللہ سے رائفل 7MM  اور محمد افتخار سے بندوق 12 بور مع 5  کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزمان کے مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔  

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...