Monday, December 31, 2018
حادثہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد سعید کی نماز جنازہ آبائی علاقہ بستی چاندہ بھکر میں ادا کر دی گئی ورثا کے لیے ساٹھ سے ستر لاکھ بیوہ کو مکمل تنخواہ بچوں کےتعلیمی اخراجات کا اعلان
دوران ڈیوٹی حادثہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد سعید بلوچ کی نماز جنازہ شہید آفیسر کے آبائی علاقہ بستی چاندہ بھکر میں ادا کر دی گئی شہید کی نماز جنازہ میں موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس کے اعلی آفسران سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی شہید کو مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا گزشتہ روز بستی ملوک کے قریب موٹر وے پر حادثہ کے بعد متبادل راستہ بنانے کی کوشش کرنے والا موٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر بس کی ٹکر سے موقع پر شہید ہو گیا جس کا جسدخاکی آبائی علاقہ بستی چاندہ بھکر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبارتھی نماز جنازہ میں سیکڑ کمانڈر عاطف شہزاد سمیت موٹر وے کے اعلی آفسران جن میں ڈی ایس پی موٹروے کاشف رحیم،انسپکٹر گلزار حسین،انسپکٹر اصغر شاہد،انسپکٹر سجاد حسین،انسپکٹر اللہ بخش،انسپکٹر عبدالعزیز،انسپکٹر محمد سعید،انسپکٹرطارق نعیم،انسپکٹر ہاشم خرم،انسپکٹرضمیر الحسن،سب انسپکٹر سرفراز،سب انسپکٹر شفیق خان،سب انسپکٹر سعید احمد اورپنجاب پولیس سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھکر پرویز احمد خان،ایس ڈی پی او صدر سرکل بھکر اسد اللہ خان،ایس ایچ او صدر امیر عبداللہ خان سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی سیکڑ کمانڈر کی طرف سے شہید کے ورثا کے لیے ساٹھ سے ستر لاکھ شہید پیکج اور ساٹھ سال تک بیوہ کو مکمل تنخواہ اور بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment