Monday, December 31, 2018

قتل ہونے والے 6 سالہ حبیب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا نعش پر کتے کے کاٹنے کے نشانات بھی پائے گئے جسم کا اوپروالا حصہ موجود نہیں تھا

Report Saleem Jhammat
Jang Geo Media Group
کوٹلہ جام (بھکر) سے اغواء کے بعد قتل ہونے والے 6 سالہ حبیب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی 6 سالہ حبیب کو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا نعش پر کتے کے کاٹنے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں حبیب کے جسم کا اوپروالا حصہ موجود نہیں تھا زرائع کے مطابق حبیب کے جسم کے مختلف اجزاء فرانزک لیب بھجوادئیے گئے ہیں حبیب کو 13 دسمبر کونواحی علاقہ کوٹلہ جام سے اغواء کیا گیا تھا لاش 22 دسمبر کو دریاخان کے قریب لک کلاں سے ملی تھی گمشدگی رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس نے بازیابی کے لئے روائتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جبکہ تاحال ملزمان بھی گرفتار نہیں ہو سکے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی واقعہ کو نوٹس لے چکے ہیں

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...