Tuesday, December 11, 2018

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، بھکر عرفان طارق کاڈسٹرکٹ کورٹس بھکرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی پی او بھکر عرفان طارق نے سیکیورٹی نقطہ نظر سے ڈسٹرکٹ کورٹس بھکر کادورہ کیا۔ایس ڈی پی او صدر بھکر اسداللہ خان اور ایس ایچ او سٹی زبیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ا س دوران انھوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کورٹس کے داخلی و خارجی راستے، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا۔گارد انچارج اور سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاران سے بات چیت کی اور ڈیوٹی کے متعلق استفسار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او سٹی بھکر اور انچارج گارد کو تاکید کی کورٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے اور کورٹس میں داخلے ہونے والے افراد کی جامعہ تلاشی عمل میں لائی جائے۔ میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروںکو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے اور ریکارڈنگ کو محفوظ بنایا جائے۔ غیر متعلقہ افراد یا پرائیوٹ گاڑیوں کو قطعاً کورٹس کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ سیکیورٹی انتظامات کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے صدر بار اور دیگر عملہ سے مشاورت کرکے حکمت عملی وضع کی جائے۔ کنٹرول روم اور ہیڈ کوارٹر سے رابطے کیلئے محکمانہ کمیونیکشن نظام کو فنکشنل رکھا جائے۔ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سیکیورٹی انتظامات کو باقاعدگی سے چیک کرنے کے پاپند ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...