Thursday, December 13, 2018

ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہا ہے کہ چاروں تحصیلوں کے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کیلئے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی پالیسی کیمطابق 26 ایچ ٹی ایز تعینات کردئے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہا ہے کہ چاروں تحصیلوں کے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کیلئے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی پالیسی کیمطابق 26 ایچ ٹی ایز تعینات کردئے گئے ہیں جس سے ضلع میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی پوری ہوگئی ہے ۔انہوںنے یہ بات بھکر جاب بیورو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تحصیل بھکر اور دریا خان کے بارہ ایچ ٹی ایز کو اسناد تقرر دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب میں اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ،اے ڈی سی جی خالدمسعود فروکہ ،سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے فوکل پرسن عرفان عارف ،انچارج بھکرجاب بیوروعدنان جمیل ،محکمہ تعلیم کے افسران اور سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے انتظامی سربراہان بھی موجودتھے ۔تقریب میں بتایا گیاکہ تحصیل منکیرہ اور کلورکوٹ کے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کیلئے تعینات کئے گئے 14 ایچ ٹی ایز کو بھی اسنادتقرر جلد فراہم کی جائیں گی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ ایچ ٹی ایز کی تعیناتی سے سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے معیار تدریس میں نمایاں بہتری آئے گی اور ان سینٹرز میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کو حصول تعلیم کیلئے موافق ماحول میسر آئے گا ۔انہوںنے ایچ ٹی ایز کو تاکیدکی کہ وہ متعلقہ سینٹرز میں اپنے آپ کو اچھا اضافہ ثابت کریں اور خصوصی بچوں کی تدریس کیلئے سونپی گئی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بنائیں

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...