Wednesday, January 9, 2019
معروف تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام، خواتین و بچو ں پر جنسی تشدد اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق سیمینارز کا انعقاد
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیمنے جملہ پولیس افسران کو ضلع بھر کے تعلیمی اداروںمیں منشیات کی روک تھام، خواتین و بچوں پر جنسی تشدد اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے کیلئے سیمینارز منعقد کروانے کے احکامات جاری کیے ہیںاس ضمن میں MC ہائی سکول بھکر میں آگاہی سیمینار کا انعقا کیا گیا۔ جس میں ہیڈ ماسٹر عبدالواحد، SI محمد شریف انچارج جینڈر کرائم سیل، SI مختیار حسین ٹریفک پولیس اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار میں طلباء کو منشیات ، خواتین و بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پید کرنے کیلئے تفصیلی لیکچرز دی گئے اور بچوں کو باور کرایا گیا کہ وہ سکول کے اردگرد کے احول کو بھی بہتر بنائیں۔ افر کوئی مشکوک شخص منشیات، جنسی تشدد کے حوالے سے موجود پائیں تو فوراً سکول انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں۔ انتظامیہ سکول بھی سکول کے اندرونی و بیرونی ماحول پر نظر رکھیں۔ ٹریفک قوانین کی عمل داری کے حوالے سے طلباء کو تاکید کی گئی کہ وہ ون ویلنگ، غلط اوور ٹیکنگ اور زیادہ سپیڈ سے گریز کریں۔ بعد ازاں عنوان بالا کے حوالے سے شرکاء میں پمفلٹ/ بروشر تقسیم کیے گئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment