Wednesday, January 9, 2019
کم سن 7 سالہ طالب علم حبیب عمر شہید کے لواحقین کے ساتھ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے معاونت اور تعاون کریں گے امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار
کم سن 7 سالہ طالب علم حبیب عمر شہید علم حاصل کرنے لئے گھر سے نکلا تھا علم کی پیاس بجھاتے ہوئے شہید ہوئے ہوا حبیب عمر اس دھرتی کا سپوت تھا یقینا اس کے والدین کا دکھ ناقابل بیان ہے ہم لواحقین کے ساتھ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہر سطح کی معاونت اور تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک ، نائب امیر پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ ، فضل الرحمن ، رانا زاہد کے ہمراہ حبیب عمر شہید کے گھر کوٹلہ جام میں اس کے والد محمد شکیل سے تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا حبیب عمر اس دھرتی کا بیٹا تھا ۔ وہ علم حاصل کرتے ہوئے شہید ہوا ہے اب تک حبیب عمر شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے ہیں والدین کے دکھ اور کرب میں مزید اضافہ ہورہا ہے پولیس کو سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ اصل قاتل تک پہنچنا چاہیے پولیس کے لئے یہ چیلنج ہے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے قاتلوں فوری گرفتار کر کے کوٹلہ جام چوک میں سر عام پھانسی دی جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
No comments:
Post a Comment