Wednesday, January 9, 2019

دوران انسپیکشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ ہوٹل سیل مالک سمیت ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

دوران انسپیکشن پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی ٹیم پر حملہ    ہوٹل سیل  مالک سمیت ملازمین  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا فوڈ سیفٹی آفیسربھکر  رضا ء الرحمٰن نے تھانہ دُلے والا  میں درخواست دی کہ وہ شکایت پر  ملازمین  کے ہمراہ اسلام ہوٹل دُلے والا انسپیکشن کے لئے پہنچا تو ہوٹل کے    مالک بابر ولد محمد یامین اس کے   ساتھی بابر ولد محمد یٰسین اور ہوٹل ملازمین علی۔زوالفقار سمیت چار نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا گالم گلوچ کی سیکورٹی گارڈ کو تھپڑ مارے آفیسرز کو حراساں کیا سرکاری نوٹس بک کو پھاڑ دیا ملزم عمران ولد یامین نے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر توقیر اختر کا موبائل چھین لیا فوری طور پر پولیس کو کال کی گئی ملازمین گاڑی میں بیٹھ گئے ملزم اور اس کے ساتھیوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے زدو کوب کیا دروازہ کھول کر آفیسر کو باہر نکال کر مارنے پیٹنے کی کوشش  میں تھے کہ اس دوران پولیس  موقع پر پہنچ کر تھانے لے گئی فوڈ سیفٹی  آفیسر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...