Thursday, November 22, 2018
بھکر شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد مصطفیٰۖ کا مرکزی و عظیم الشان جلوس مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ فرید نگر بہل روڈ بھکر سے برآمد ہوا
بھکر شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد مصطفیٰۖ کا مرکزی و عظیم الشان جلوس مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ فرید نگر بہل روڈ بھکر سے برآمد ہوا قیادت مخدوم حاجی سید عارف حسین قدوسی نے کی۔ اس مرکزی جلوس میں ضلع بھر سے دیگر ذیلی تنظیموں نے شرکت کی جن میں بھڑ رشید شاہ، جامع مسجد اقصیٰ اعوان کوٹ، بزم حافظ غلام محمد، انجمن فروغ حمد و نعت، جھنڈا گروپ، جامع مسجد شیرویہ المعروف بھٹیانوالی، انجمن فروغ حمد و نعت حلقہ گڈولہ و دیگر چھوٹے بڑے جلوس اس مرکزی جلوس میں شامل ہوئے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن رہا، ثناء خوانان رسول پاکۖ گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات ۖ نچھاور کرتے رہے۔ جلوس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مخدوم ملت فخر اہلسنت حاجی سید عارف حسین قدوسی نے فرمایا کہ رسو ل پاکۖ کی آمد امت مسلمہ پر اللہ پاک کا احسان عظیم ہے ، تمام عالم اسلام اس دن کو جوش و خروش اورمذہبی جوش و جذبہ سے مناتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے حضور پاک ۖ کی ذات اقدس کے نور کو سب سے پہلے پیدا فرمایا، جناب کی ہستی وجہ تخلیق کائنات ہے ، جناب کی آمد سے ہی ظلمت کدے مٹ گئے اور بت اوندھے منہ گر پڑے کعبة اللہ تعظیم کو جھک گیا ہر طرف نور انوار کی بارش ہوگئی، آپ کی شان اقدس پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہے، بزم حافظ غلام محمد کے مولانا عتیق احمد ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب العزت نے فرمایا کہ اگر میرے محبوب آپ کا ظہور مقصود نہ ہوتا تو میں اس کائنات کو ہی تخلیق نہ کرتا، آپ کی آمد باعث رحمت ہے، جناب کی آمد سے کفر و ظلمت کے گھٹاٹوپ اندھیرے چھٹ گئے اور توحید کی شمع روشن ہوئی، اس دن کا منانے کا مقصد رسول پاکۖ سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ۔ ترجمان تنظیمات اہلسنت سید علی حسنین چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن غلامان مصطفیٰۖ ایک تحریک کا نام ہے، ہم تو سرکار کی ڈیوٹی پر مامور ہیں ،</p>
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
بھکر شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد مصطفیٰۖ کا مرکزی و عظیم الشان جلوس مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ فرید نگر بہل روڈ بھکر سے برآم...
-
ڈی پی او بھکر نے زیر تفتیش مقدمات اور ہر تھانہ کی انفرادی کارکردگی چیک کرنے کیلئے سرکل وائز میٹنگز طلب کرلیں۔ ہر سرکل کی علیحدہ میٹنگ میں مت...
No comments:
Post a Comment