Tuesday, January 1, 2019
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کے زیر صدارت پولیس لائنز میںسرکل کلورکوٹ اور سرکل منکیرہ کی کرائم میٹنگز
ڈی پی او بھکر نے زیر تفتیش مقدمات اور ہر تھانہ کی انفرادی کارکردگی چیک کرنے کیلئے سرکل وائز میٹنگز طلب کرلیں۔ ہر سرکل کی علیحدہ میٹنگ میں متعلقہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او ز اور تمام تفتیشی افسران شامل ہوں گے۔ سرکل کلورکوٹ اور منکیرہ کی میٹنگ میں ڈی پی او بھکر نے تمام زیر تفتیش مقدمات کا انفراد ی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان بھی موجود تھے۔ اس دوران تھانہ وائز مقدمات کی امثلہ جات چیک کی گئیں اور متعلقہ تفتیشی افسران سے اس بابت کیس پراگرس کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئیں۔ ناقص تفتیش و کارکردگی پر ڈی پی او بھکر نے تفتیشی افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور تاکید کی تمام زیر التواء مقدمات کو حقائق کی روشنی میں جلد از جلد یکسو کیا جائے۔ انصاف کی فراہمی تاخیر بذات خود ناانصافی کے زمرے میں آتی ہے۔ متاثرین و مدعی مقدمات کی بروقت داد رسی نہ ہونے سے دیگر پیجیدگیاں سامنے آتی ہیں ۔ کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ یہ بھی جملہ پولیس افسران کی اولین ذمہ داری ہے کہ کسی بھی قابل دست اندازی پولیس جرم سرزد ہونے کی صورت میں مدعیان کے ساتھ قانونی طور پر تعاون کیا جائے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کے امور میں رہنمائی اور امداد کیلئے جملہ تفتیشی افسران ایس پی انوسٹی گیشن سے معاونت حاصل کریں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
بھکر شہر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد مصطفیٰۖ کا مرکزی و عظیم الشان جلوس مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ فرید نگر بہل روڈ بھکر سے برآم...
-
ڈی پی او بھکر نے زیر تفتیش مقدمات اور ہر تھانہ کی انفرادی کارکردگی چیک کرنے کیلئے سرکل وائز میٹنگز طلب کرلیں۔ ہر سرکل کی علیحدہ میٹنگ میں مت...
No comments:
Post a Comment