Monday, January 7, 2019
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر تھانہ سٹی بھکر کے علاقے میں سرچ آپریشن۔ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد عدالتی مفرور گرفتار
ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر تھانہ سٹی بھکر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ایچ او اصغر لغاری کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ، اہلکاران سپیشل و سی ٹی ڈی اور ایلیٹ پولیس فورس نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا چیکنگ کے عمل کے دوران محمد اویس سے پسٹل 30 بور مع 5 کارتوس برآمد ہوئے۔جبکہ دانش راجپوت سے 270 گرام چرس اور محمد بلا ل قریشی سے 260 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات کااندراج کرکے مزید تفتیش عمل میںلائی جارہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک عدالتی مفرور محمد رمضان سندیلہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مشکوک افراد کی چیکنگ عمل میںلاتے ہوئے 30 افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم تصدیق کی گئی جنھیں بعد از کلیئرنس فارغ کردیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment