Tuesday, January 8, 2019
صحافیوں کی تجاویز کی روشنی میں ضلع بھکر کی تعمیر و ترقی کے پیکج کا جلد اعلان کرینگے ایم این اے ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ ایڈیٹر کونسل کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے درمیان تمام تر اختلافات اور غلط فہمیاں ختم کرکے آئندہ کے لئے مل بیٹھ کر صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عزم خوش آٸند ہے اور ضلع بھکر کے مقامی اخبار مالکان اور انکے اداروں میں کام کرنے والے دیگر صحافیوں و ملازمین کا ایڈیٹر کونسل کے پلیٹ فارم کو دوبارہ فعال کرنے کا اقدام اور اس پلیٹ فارم پر اپنے اختلافات بھلا کر سب صحافیوں کے اتحاد کے اعلان نے ایک درخشاں روایت کو فروغ دیا ہے۔ جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں طارق حمید ملک و دیگر کی کوششیں قابل ستاٸش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیار غیر سے میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔بھکر میں صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل انکی پہلی ترجیح ہے اور وہ پاکستان واپسی پر پہلی فرصت میں تمام مقامی پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور جو مسائل وہ پیش کرینگے وہ ان کو حل کریں گے اور صحافیوں کی تجاویز کی روشنی میں ضلع کی تعمیر و ترقی کے پیکج کا بھی اعلان کرینگےصحافیوں نے اپس کے تمام اختلافات اور غلط فہمیاں بھلا کر آئندہ پریس کلب اور صحافیوں کے مفادات کیلٸے مشترکہ جدجہد کرنے کے جس عزم کا ارادہ کیا ہے وہ اس سلسلہ میں صحافی برادری کا بھرپور ساتھ دینگے کیونکہ انکے مطابق صحافیوں میں ذاتی اختلاف انتشار کا سبب ہے جبکہ فکری اختلاف خیر کا باعث ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے اور ان کے کوششوں کی بدولت معاشرے کے مسائل حل ہو رہے ہیں ، اگر ان میں نفاق ہو تو معاشرے کی ترقی اور عوام کے مشکلات کا خاتمہ نا ممکن ہے ، اسلئے انکا مشورہ ہے کہ تمام صحافی بھاٸی اپس میں ایسے ہی اتحاد و اتفاق قائم کریں اور مل کر علاقے کی خدمت کریں ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان کی عوامی خدمت محاذ گروپ کی بہتری کیلٸے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوٸے کہنا تھا کہ بطور میڈیا ایڈواٸزر فہیم احمد خان مثالی اور احسن کام کر رہے ہیں اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوٸے جیسے قیادت اور صحافیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ایسے ہی صحافیوں میں اتحاد و یکجہتی اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انکا تعاون ہمیشہ شامل حال رہے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے وزیراعلی پنجاب ...
-
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے فورنزک ٹریننگ ورکشا...
-
حکومت کے سو دن مکمل ہو نے کے بعد ضلعی انتظا میہ کا دریا خان کی عوام کو تحفہ سکو ل کی عما ر ت دینے کی بجا ئے گو رنمنٹ پرائمر ی سکو ل بستی چک...
No comments:
Post a Comment