Wednesday, January 9, 2019

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب نے دورہ بھکر کے دوران سی ٹی ڈی کمپلیکس ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیلٹر کا افتتاح کرنا تھا   اور کوٹلہ جام میں 6 سالہ مقتول حبیب کے گھر آمد بھی متوقع تھی

پولیس کا تھانہ صدر دریاخان کے ایریا میں سرچ آپریشن 3 اشتہاری ملزمان سمیت 4 افراد گرفتار منشیات برآمد

دریاخان پولیس نے تھانہ صدر کے ایریا میں سرچ آپریشن کیا اس دورانِ 3 اشتہاری ملزمان سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی گئی 18 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جنہیں ویری فیکیشن کے بعد فارغ کردیا گیا

دوران انسپیکشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ ہوٹل سیل مالک سمیت ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

دوران انسپیکشن پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی ٹیم پر حملہ    ہوٹل سیل  مالک سمیت ملازمین  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا فوڈ سیفٹی آفیسربھکر  رضا ء الرحمٰن نے تھانہ دُلے والا  میں درخواست دی کہ وہ شکایت پر  ملازمین  کے ہمراہ اسلام ہوٹل دُلے والا انسپیکشن کے لئے پہنچا تو ہوٹل کے    مالک بابر ولد محمد یامین اس کے   ساتھی بابر ولد محمد یٰسین اور ہوٹل ملازمین علی۔زوالفقار سمیت چار نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا گالم گلوچ کی سیکورٹی گارڈ کو تھپڑ مارے آفیسرز کو حراساں کیا سرکاری نوٹس بک کو پھاڑ دیا ملزم عمران ولد یامین نے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر توقیر اختر کا موبائل چھین لیا فوری طور پر پولیس کو کال کی گئی ملازمین گاڑی میں بیٹھ گئے ملزم اور اس کے ساتھیوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے زدو کوب کیا دروازہ کھول کر آفیسر کو باہر نکال کر مارنے پیٹنے کی کوشش  میں تھے کہ اس دوران پولیس  موقع پر پہنچ کر تھانے لے گئی فوڈ سیفٹی  آفیسر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے

کم سن 7 سالہ طالب علم حبیب عمر شہید کے لواحقین کے ساتھ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے معاونت اور تعاون کریں گے امیر جماعت اسلامی بھکر ڈاکٹر نثار

کم سن 7 سالہ طالب علم حبیب عمر شہید علم حاصل کرنے لئے گھر سے نکلا تھا  علم کی پیاس بجھاتے ہوئے شہید ہوئے ہوا حبیب عمر اس دھرتی کا سپوت تھا یقینا اس کے والدین کا دکھ ناقابل بیان ہے ہم لواحقین کے ساتھ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہر سطح کی معاونت اور تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک ، نائب امیر پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ ، فضل الرحمن ، رانا زاہد کے ہمراہ حبیب عمر شہید کے گھر کوٹلہ جام میں اس کے والد محمد شکیل سے تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا حبیب عمر اس دھرتی کا بیٹا تھا ۔ وہ علم حاصل کرتے ہوئے شہید ہوا ہے اب تک حبیب عمر شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے ہیں والدین کے دکھ اور کرب میں مزید اضافہ ہورہا ہے پولیس کو سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ اصل قاتل تک پہنچنا چاہیے پولیس کے لئے یہ چیلنج ہے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے قاتلوں فوری گرفتار کر کے کوٹلہ جام چوک میں سر عام پھانسی دی جائے۔

معروف تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام، خواتین و بچو ں پر جنسی تشدد اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق سیمینارز کا انعقاد

ڈی پی او بھکر شائستہ ندیمنے جملہ پولیس افسران کو ضلع بھر کے تعلیمی اداروںمیں منشیات کی روک تھام، خواتین و بچوں پر جنسی تشدد اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے کیلئے سیمینارز منعقد کروانے کے احکامات جاری کیے ہیںاس ضمن میں MC ہائی سکول بھکر میں آگاہی سیمینار کا انعقا کیا گیا۔ جس میں ہیڈ ماسٹر عبدالواحد، SI  محمد شریف انچارج جینڈر کرائم سیل، SI مختیار حسین ٹریفک پولیس اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار میں طلباء کو منشیات ، خواتین و بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پید کرنے کیلئے تفصیلی لیکچرز دی گئے اور بچوں کو باور کرایا گیا کہ وہ سکول کے اردگرد کے احول کو بھی بہتر بنائیں۔ افر کوئی مشکوک شخص منشیات، جنسی تشدد کے حوالے سے موجود پائیں تو فوراً سکول انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں۔ انتظامیہ سکول بھی سکول کے اندرونی و بیرونی ماحول پر نظر رکھیں۔ ٹریفک قوانین کی عمل داری کے حوالے سے طلباء کو تاکید کی گئی کہ وہ ون ویلنگ، غلط اوور ٹیکنگ اور زیادہ سپیڈ سے گریز کریں۔ بعد ازاں عنوان بالا کے حوالے سے شرکاء میں پمفلٹ/ بروشر تقسیم کیے گئے۔

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بھکر مصروفیت کے باعث ملتوی کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ بھکر عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے  دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا واضح رہے  وزیراعلی پنجاب ...